کنداپور: ماہی گیر کشتی الٹ گئی ۔ 1 مچھیرے کی لاش برآمد ۔ دوسرا مچھیرا لاپتہ
کنداپور ،18؍ ستمبر (ایس او نیوز) بیندور کے قریب غرق ہوئی دیسی ماہی گیر کشتی سے لاپتہ ہونے والے دو میں سے ایک مچھیرے کی لاش برآمد کر لی گئی ، جبکہ دوسرا مچھیرا ابھی لاپتہ بتایا جاتا ہے ۔ مہلوک ماہی گیر کی شناخت چرن کھاروی (25 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کل مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد 'جئے گرو جی' نامی دیسی کشتی جب واپس ساحل کی طرف لوٹ رہی تھی تو حادثہ کا شکار ہوگئی تھی اور کئی ماہی گیر سمندر میں پھنس گئے تھے ۔ اس موقع پر ایک دوسری ماہی گیر کشتی نے مچھیروں کو بچانے اور ساحل تک لانے کا کام انجام دیا ، مگر دو مچھیرے سمندر میں لاپتہ ہوگئے تھے ۔