کنداپور میں لاپتہ بزرگ خاتون کی نعش بالاخر قریبی ندی سے برآمد؛ حادثاتی طور پر نالے میں گرکر بہہ جانے کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 7:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور9/ستمبر (ایس اونیوز) کنداپور تعلقہ کے ہیسکوٹور گاؤں میں کنکا کلاٹی (62سال) نامی ایک بزرگ خاتون 8ستمبر کی آدھی رات سے غائب ہوگئی تھیں جس کی نعش آج پیر کو برآمد کرلی گئی ہے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ شاید وہ گھر کے  قریب بہنے والے نالے میں گر کر پاس میں ہی  واقع ندی میں بہہ گئی ہوگی۔

 بتایاجاتا ہے کہ کنکا کلاٹی آدھی رات کو رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر نکلی تھی۔ پھر وہ لوٹ کر واپس نہیں آئی۔گھر والوں نے خدشہ جتایا ہے کہ چونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے باہر اندھیرا تھا اس لئے رفع حاجت کے لئے نکلنے والی کنکا گھر کے پاس سے بہنے والے نالے میں گر گئی ہوگی۔ یہ نالا پاس ہی بہنے والی ندی میں جا ملتا ہے۔  مسلسل بارش کی وجہ سے نالا بہت تیز رفتاری سے بہہ رہا تھا۔ اس طرح یہ بزرگ خاتون نالے سے گزرکر ندی میں غرقاب ہوگئی۔

 واقعے کا علم ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کنکا کو ہرجگہ تلاش کیامگر کہیں بھی اس کا پتہ نہیں چلا۔اس کے بعد ماہر غوطہ خوراور فائر بریگیڈ عملے نے بھی لاپتہ خاتون کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر نالے کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ مگر آج پیر کو اس کی نعش ہیسکوٹور ندی سے برآمد کرلی گئی۔

ندی میں بہہ کر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیشا جیمز، کنداپور تحصیلدار ٹیپّے سوامی، کنداپور مضافاتی پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر سریدھر نائیک، کو ٹا اسٹیشن ہاؤس آفیسر نتیا نندا گوڈا اور دیگر افسران نے متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر گھروالوں کو دلاسہ دیا تھا۔

کنڈلور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔