کنداپور26/دسمبر (ایس او نیوز) چند دن پہلے کنداپور میں بابو شیٹی نامی شخص کا دن دہاڑے جو قتل کیا گیا تھا اس معاملے میں پولیس نے کلیدی ملزم تھیجپا شیٹی (68سال) سمیت جملہ 6ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
اے ایس پی ہری رام شنکر کے بیان کے مطابق مقتول بابو شیٹی جو تھا وہ کلیدی ملزم تھیجپا شیٹی کارشتے دار تھا۔ان کے درمیان پچھلے کچھ برسوں سے ذاتی دشمنی چل رہی تھی۔اس سے قبل ہریش شیٹی اور سنتوش شیٹی کو چاقو گھونپنے کی جو واردات ہوئی تھی اس ضمن میں بابو شیٹی اور تھیجپا شیٹی کے درمیان کئی مرتبہ تکرار ہوچکی تھی۔ تھیجپا شیٹی کو خدشہ تھا کہ چاقو زنی کے واقعے میں بابو شیٹی کی گواہی سے عدالت میں اس کے لئے مسائل کھڑے ہونگے۔ اس لئے بابو شیٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔گرفتار کیے گئے دیگرملزمین کی شناخت اودیا راج شیٹی (55سال)،رمیش پجاری (25سال)،پروین پجاری(25سال)، سچن پجاری (21سال) اورراگھویندرا پجاری(24سال) کے طور پر کی گئی ہے۔