کنداپور اور بیندور پولیس نے دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بھٹکل کے 13افراد کو کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2020, 10:18 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

کنداپور27/فروری (ایس او نیوز) دبئی سے کالیکٹ ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد غیر قانونی طور پر کار اور ٹرین کے ذریعے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں کنداپور اور بیندور پولیس نے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے 13افرد کو گرفتار کیا ہے اوران کے قبضے سے تقریباً51لاکھ روپے کا سونا ضبط کیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت نوید (23سال)، محمد خلیل(62سال)، محمد عاصم (23سال)، فیض احمد ماوان (29 سال)، محمد عدنان(25سال)، مجتبیٰ قاسم(25سال)، عمیر احمد (32سال)، واصف احمد (27سال)، مزمل (38سال)، جمیل (42سال) اور میر سمیر (34سال) کے طور پر کی گئی ہے جو مبینہ طور پر بھٹکل کے باشندے ہیں۔ یہ لوگ دبئی سے بدھ کے دن کالیکٹ ایئر پورٹ پر اترے تھے۔ پھرٹرین سے سفر کرتے ہوئے منگلورو سے11 افراد ٹویرا کاروں میں بھٹکل کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ جبکہ دو افراد ٹرین سے سفر کررہے تھے۔ 

اڈپی پولیس کو ان لوگوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرنے کی مصدقہ خبر ملی تھی، جس کی بنیاد پر اڈپی ضلع ایس پی وشنو وردھن اور ایڈیشنل ایس پی کمار چندرا کی رہنمائی میں کنداپور کے اسسٹنٹ ایس پی ہری رام شنکر اور دیگر پولیس افسران نے صبح 11بجے کنداپور میں KA05AD7524, KA05AD4970نمبر پلیٹ والی دو ٹویرا کاروں کو روک کر تلاشی لی۔ پولس ذرائع کے مطابق اس میں سے ایک کار میں سفر کررہے چھ  مسافروں کے قبضے میں سے 1152.47 گرام سونے کے سکّے ضبط کیے گئے۔ جس کی مالیت کا اندازہ 46لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ دونوں کاروں میں موجود  مسافروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ دونوں کاریں بھی ضبط کی گئی ہیں جن کی مالیت 10لاکھ روپے لگائی  گئی ہے۔ ضبط شدہ سونا سمیت دونوں کاروں اور ملزمین کوبھی اگلی کارروائی کے لئے منگلورو کسٹمز کے حوالے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف بیندور سرکل انسپکٹر نے ٹرین میں سفر کررہے مزید دو مسافروں کو بیندور ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا ہے اور ان کے پاس موجود 231 گرام سونا ضبط کرلیاہے جس کی مالیت 9لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...