کنداپور کے سالواڈی میں کیا گیا فائنانسیر کا قتل
کنداپور ،31؍ جولائی (ایس او نیوز)کنداپور تعلقہ کے سالواڈی میں اجیندرا شیٹی (33 سال) نامی فائنانسیر کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی شب میں جب دیر رات تک اجیندرا شیٹی اپنے گھر نہیں لوٹا تو اس کے اہل خانہ نے اجیندرا کے دوستوں کی مدد سے اسے تلاش کرنا شروع کیا ۔ تب وہ یہ دیکھ کر کانپ گئے کہ اجیندرا کو اس کے اپنے دفتر "ڈریم فائنانس" میں قتل کیا گیا تھا اور وہ مردہ حالت میں وہاں پڑا ہوا تھا ۔
اس ضمن میں کنداپور کے مضافات کنڈلور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔