کنداپور : ندی میں تیرنے کے دوران نوجوان تیز لہروں میں بہہ کر لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 6:52 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے موواڈی گاوں میں سوپرنیکا ندی میں تیرنے کے لئے اترنے والا ایک نوجوان پانی میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا ۔   ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ندی کے  تیز بہاو میں بہہ جانے والے اس نوجوان کی شناخت  مہیندرا (25 )  کی حیثیت  سے کی گئی ہے  جو گنگولی کے قریب  گجاڈی گاوں کا رہنے والا تھا ۔ 
    
اطلاع کے مطابق اتوار  شام کو مہیندرا تراسی کے پاس اپنے دوست عاشق (20 ) اور شرتھ (25 ) کےساتھ موواڈی پل پر بیٹھا ہوا تھا۔  عاشق اور مہیندرا نے ندی میں تیرنے کا فیصلہ کیا، لیکن جیسے ہی وہ ندی میں اترے پانی کی بہت ہی تیز زیریں لہروں  نے مہیندرا کو کھینچ لیا۔ اس کے ساتھ عاشق  بھی  خطرے سے دوچار ہوگیا مگر راناکر کنچن اور یوگیندرا کنچن نامی مقامی افراد نے اسے بچا لیا ۔ 
    
فائر بریگیڈ، گنگولی پولیس عملہ اور مقامی افراد نے کل دیر رات تک کشتیوں کی مدد سے ندی میں راجیندرا کو تلاش کرنے کی مہم چلائی مگر راجیندرا کا کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...