کمٹہ میں وکیلگا طبقہ کی طرف سے کانگریس لیڈر ڈی کےشیوکمار کی گرفتاری کی کڑی مذمت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:7؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرکز کی ای ڈی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کانگریس لیڈر ،سابق وزیر ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کی ہم کڑی مذمت کرتےہیں ، دراصل ریاست میں ہونےو الی ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے شیوکمار کو گرفتار کئے جانے کا کمٹہ کے پرائیویٹ ہوٹل  میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  کمٹہ گرام وکیلگا سنگھ  کے ذمہ داران نے الزام لگایا۔

پریس کانفرنس میں وکیلگاطبقہ کے ذمہ دار بھاسکر پٹگار نے کہاکہ ریاست کی کانگریس اور جےڈی ایس مخلوط حکومت کوگراکر بی جے پی لیڈران  اپنی حکومت کو مضبوط کرنا چاہتےہیں اور اس کے لئے انہیں ضمنی انتخابات کو جیتنا ضروری ہےمگر ڈی کے شیوکمار کے ہوتےایسا ممکن نہیں تھا اسی لئے انہیں گرفتار کرنےکا الزام لگایا۔ ملک میں کانگریس لیڈران کے خلاف بدلے کی سیاست جاری ہے۔ ہم 13ستمبر تک انتظار کریں گے اس کے بعد گرام وکیلگا کے تمام لوگ احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

ایک اور وکیلگا لیڈر کرشنا گوڈا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت ای ڈی افسران کے ذریعے ڈی کے شیوکمار کوسیاسی طورپر ختم کرنےکاکام کررہی ہے۔ اترکنڑا ضلع کے وکیلگا طبقے کی طرف سے آئندہ دنوں میں سخت احتجاج کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر شیو پٹگار، رام پٹگار، جے کے پٹگار، اننت پٹگار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔