نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کی مجلس عاملہ کی میٹنگ : کئی ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st January 2022, 3:48 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ یکم جنوری(ایس اؤ نیوز) نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کی پہلی مجلس عاملہ کی میٹنگ انکولہ کے کامتھ پلس ہوٹل ہال میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں  فورم کے بزرگ رکن بی ایم ملک نےگذشتہ میعاد میں منعقدہ عام اجلاس کی قراردادیں اور روداد کی خواندگی کی۔

میٹنگ میں ضلعی سطح کے 11ارکان کو  نامزد کرنے کافیصلہ لیاگیا۔ یلاپور کے اعجاز احمد، انکولہ کے احمد بابرشیخ، کمٹہ ونلی کے ابراہیم صاحب، ہوناور تعلقہ چنداور کے شفیع اللہ قاضی ، بھٹکل کے مولانا محمد حسین، سداپور کے الیاس ابراہیم صاحب، سرسی کے ابوذر عبدالشکور ، منڈگوڈ کے ملک جان، یلاپور کے نورمحمد شیخ، ہلیال کے ابراہیم ملا بیلدگی، جوئیڈا ۔اور ڈانڈیلی کے محمد رفیق قاضی کو مجلس عاملہ کے لئے نامزد کیاگیا۔ اس کے علاوہ امجد علی بھٹکل ، بی ایم ملک کمٹہ ، ہبلی کے امتیاز شیخ، ڈانڈیلی کے اقبال خان، بھٹکل کے سید محی الدین برماور پر مشتمل ایک مشوراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اسی طرح میٹنگ میں فائنانس کمیٹی کےلئے ابراہیم صاحب، محسن قاضی ، سید حسین علی ، امتیازشیخ، عبدالستاراجریکر، محمد یحییٰ دامودی اور نصر اللہ کو بطور ممبر نامزد کیاگیا۔ سماجی انصاف کمیٹی کے لئے عبدالستار اجریکر، علی آدم دمکار، عبدالطیف شیخ، امجد شرالی، امجد علی شیخ ، محمد عثمان اور اسلم ملک کو منتخب کیاگیا۔

میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا کہ فورم کو بنیادی سطح پر مستحکم کیاجائے گا۔ سماجی، تعلیمی سرگرمیوں کو منعقد کرنے کے متعلق کافی غورو خوض  ہوا۔ فورم کو مسلسل متحرک رکھنے کےلئے تعلقہ کی ہرجماعت ، ادارے کو رجسٹرڈ کرنے ، رجسٹرڈ شدہ کی تجدید کرنےکا بھی فیصلہ لیاگیا۔ فورم کے ہر ممبر اور اداروں سے ممبر شپ فیس لی جائے گی۔ ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ ایک تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں لایاجائے گا جو جدید تعلیمی مسائل کا سامنا کرنےمیں اہل ہوگا۔ اسی طرح ون مسجد پروگرام اور انگلش اسپوکن آن لائن کلاس شروع کئے جانے کابھی فیصلہ لیاگیا۔

میٹنگ کا آغاز مولانا محمد حسین کی تلاوت قرآن سےہوا۔ جنرل سکریٹری عبدالقیوم ملا نے استقبال کیا ۔ میٹنگ میں ضلع بھر سے تعلقہ اور ضلعی ممبران نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔