کمٹہ رکن اسمبلی دینکر شیٹی کا سیاسی بیان: "25فیصد ترقیاتی منصوبے الیکشن کے لئے رکھ چھوڑے ہیں" سوشیل میڈیا پر ہورہی ہے مذمت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th March 2021, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 5 / مارچ (ایس او نیوز) یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ سیاست دان ہر کام میں اپنا مفاد پیش نظر رکھتے ہیں، لیکن اب تو صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ اس بات کا کھلے عام اعتراف کرنے میں بھی انہیں شرم نہیں آ رہی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ہوناور- کمٹہ کے ایم ایل اے دینکر شیٹی کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے ایک عام اجلاس میں کہا ہے کہ 25فیصد عوامی مفاد کے ترقیات کام الیکشن کے موقع پر انجام دینے کے لئے باقی رکھ چھوڑے ہیں۔

    ہوناور کے ۹ گرام پنچایتوں کے لئے شراوتی ندی سے پانی فراہم کرنے والے منصوبے کی شروعات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دینکر شیٹی نے کہا کہ میں نے صد فی صد ترقیاتی منصوبے ابھی مکمل نہیں کیے ہیں۔ سب کچھ ابھی پورا کردیا جائے گا تو پھر عوام الیکشن کے موقع پر میرا کام یاد نہیں رکھیں گے۔ اس لئے ابھی میں نے صرف 75 فی صد کام ہی پورے کیے ہیں ۔ بقیہ 25فی صد ترقیاتی کام الیکشن کا موسم قریب آنے پر شروع کیا جائے گا۔ 

    اس موقع پر شہری ترقیات کے وزیر بھئیرتی بسواراج اور ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ظاہر ہے کہ رکن اسمبلی کا یہ مفاد پرستانہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ان کے لئے خفت کا باعث بن گیا ہوگا ، کیونکہ حالیہ بی جے پی حکومت سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا پر الزام لگاتی رہی ہے کہ انہوں نے اسمبلی الیکشن سے قبل سیاسی فائدہ اٹھانے کی نیت سے بہت سارے ترقیاتی منصوبوں کا برائے نام سنگ بیناد رکھا تھا یا اعلان کردیا تھا جس کی تکمیل بعد میں بی جے پی کو کرنا پڑی ہے۔ اوراب خود بی جے پی کے وزراء اور اراکین اسمبلی یہی روش اختیار کریں گے تو بی جے پی پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔     دینکر شیٹی کے اس بیان پر سوشیل میڈیا میں بہت ہی گرما گرم بحث چل پڑی ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔