کمٹہ ایم ایل اے دینکر شیٹی بھی ہوئے کورونا کا شکار

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2020, 10:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ،14؍ستمبر (ایس او  نیوز) ضلع شمالی کینرا میں سیاسی قائدین کورونا کی لپیٹ میں آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اس مرتبہ رکن اسمبلی دینکر شیٹی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ بھی کووِڈ کا شکار ہوگئے ہیں اور علاج کے لئے انہیں منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اس سے پہلے یلاپور رکن اسمبلی اور ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار کے علاوہ بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک بھی کووڈ کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یا ب ہوچکے ہیں۔

بتایا جا تا ہے کہ حالیہ دنوں میں دینکر شیٹی کے کسی رشتے دار کو کورونا لاحق ہوگیا تھا۔ شبہ ہے کہ اس مریض سے رابطے کی وجہ سے ہی دینکر شیٹی میں بھی یہ وائرس سرایت کرگیا ہوگا۔اب رکن اسمبلی  دینکر شیٹی کی کووڈ رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد کمٹہ میونسپالٹی کے چیف آفیسر نےگزشتہ ایک ہفتے کے دوران رکن اسمبلی سے رابطہ میں آئے ہوئے سرکاری افسران، عوامی نمائندوں اور عوام سے درخواست کی ہے وہ خود ہی اپنے طور پر آگے بڑھ کرسرکاری اسپتال پہنچ جائیں اور اپنا اپنا کووڈ ٹیسٹ کروالیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منی پال میں چاقو کی نوک پر لوٹنے کا معاملہ پولیس نےحل کرلیا۔ ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش جاری

پچھلے دنوں صبح کی اولین ساعتوں میں منی پال میں چاقو کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کی جو واردات انجام دی گئی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے اڈپی پولیس  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اوراب اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

’کسان مخالف‘ پالیسیوں کے خلاف کل 28ستمبر کومنایا جائے گا مکمل’ کرناٹکابند ‘ مینگلور اور اڈپی میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوگا، بعض جگہوں پر راستہ روکو کا پلان

’رعیت سنگھا ‘اور ’ہسیرو سینا‘کے ریاستی صدر کوڈیہلّی چندرا شیکھر کے بیان کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومت کی ’کسان مخالف‘پالیسیوں کے خلاف کل 28 ستمبر کو ’مکمل  کرناٹکابند ‘منایا جائے گا۔

کمٹہ :بیچ سڑک پرالٹ گیاگیس ٹینکر ۔ ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔گیس اخراج کے پیش نظر اطراف کے مکانات کیے گئے خالی 

کمٹہ تعلقہ کے ہندیگون علاقے میں نیشنل ہائی وے 66 پر ایک گیس سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد گیس کے اخراج کا خطرہ دیکھتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی آمد وفت کا رخ موڑنے کے علاوہ اطراف میں موجود مکانات سے  100سے زائد خاندانوں کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کروایا گیا۔

بھٹکل ’گونڈا قبیلے ‘ کی ذات سرٹفکیٹ جاری کرنے پر تنازعہ۔ اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر میں میٹنگ

بھٹکل تعلقہ میں بسنے والے ’گونڈا قبیلے ‘ سے متعلقہ افراد کو ’درج فہرست قبیلہ‘ کی سرٹفکیٹ جاری کرنے میں رکاوٹ  اور  ’گرام وکلیگا‘ طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادغیر  مجاز طریقے سے اس قسم کے سرٹفکیٹ حاصل کرنے کا تنازعہ حل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی ...

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

28ستمبر کو کرناٹکا بند کے پس منظر میں ایس ایس ایل سی سپلمنٹری امتحان کیا گیا ملتوی

کرناٹکا ہائی اسکول اکزامنیشن بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی کا جو سپلمنٹری امتحان  28ستمبر کو منعقد ہونے والا تھا اسے کسانوں کے احتجاجی بند کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

ساحلی کرناٹکا سمیت 10اضلاع میں جاری ہوا ’ایلو الرٹ‘۔محکمہ موسمیات نے کی بھاری برسات کی پیشین  گوئی

محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹکا  اور شمالی کرناٹکا کے اندرونی علاقوں میں سنیچر اور اتوار کو بادلوں کی گرج اور بجلیوں  کی کڑک کے ساتھ بھاری برسات ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ اور شمالی کینرا ،جنوبی کینرا اور اڈپی  کے علاوہ یادگیر، وجیاپورا، رائچور، گدگ، کلبرگی، دھارواڑ تمام دس ...