کمٹہ:6؍اگست (ایس اؤ نیوز) شہر کمٹہ کا نوجوان کھلاڑی ناظم خان نے پھر ایک بار بین الاقوامی سطح پر پیرا ٹیبل ٹینس گیمس 2019میں گولڈ میڈل حاصل کرتےہوئے شہر اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں 3اگست 2019کو منعقد ہ بین الاقوامی پیرا ٹیبل ٹینس گیمس 2019میں کمٹہ کے ناظم خان کی ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ناظم خان کی ٹیم میں تھائی لینڈ کے تھانیون اور چلیرمفونگ فنفو شریک تھے۔ ان کی ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرا کر فائنل میں داخل ہوئی تھی۔ بین الاقوامی رینکنگ سطح کا یہ ٹورنامنٹ جاپان کے ٹوکیو میں یکم اگست سے 4اگست تک منعقد ہواتھا۔ اس سے قبل ناظم خان نے پیرا ٹیبل ٹینس کھیل میں تھائی لینڈ، چین اور اسپین میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔