کیا ہوناور ۔کمٹہ ودھان سبھا حلقہ میں تبدیلی ہوگی ؟: کیا رکن اسمبلی دنیکر شٹی کو نہیں ملے گا بی جے پی ٹکٹ ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd June 2022, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:23؍ جون   (ایس اؤ نیوز)ریاستی ودھان سبھا انتخابات کے لئے چند مہینے باقی ہیں، اہم سیاسی پارٹیوں میں ٹکٹ کے لئے رسہ کشی شروع ہوچکی ہے، کمٹہ حلقہ میں اپنی ہی  پارٹی کا رکن اسمبلی موجودرہتے اگر پارٹی کے اندرون چلنےو الی سرگرمیوں کی دیکھیں تو کہاجارہاہے کہ رکن اسمبلی دینکر شٹی کو اس مرتبہ  بی جے پی  کی   ٹکٹ سےمحروم کرنےکی کوشش ہورہی ہیں۔

 کمٹہ ۔ہوناور حلقہ میں گذشتہ انتخابات میں کمٹہ میں  دینکر شٹی نے  بھاری اکثریت کے ساتھ جیت درج کی تھی۔ دینکر شٹی  اس سے پہلے جے ڈی ایس کی طرف سے  بھی  رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، مگر  دوسری مرتبہ شکست کھائی تھی اور گذشتہ مرتبہ بی جے پی میں شامل ہوکر پھر جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

کمٹہ حلقے میں  بی جےپی ٹکٹ کے لئے درجن سےزائد لیڈران نے کوشش کی تھی لیکن جے ڈی ایس سے بی جے پی میں شامل ہوئے  دنیکر شٹی کو آسانی کے ساتھ ٹکٹ بھی ملا اور جیت بھی درج کی ۔مگر  اس مرتبہ کئی لیڈران بڑی کسرت میں لگے ہوئے  ہیں کہ کسی طرح  ٹکٹ حاصل کرکے رکن اسمبلی بن جائیں ۔ دوسری طرف پارٹی کے اندر ہی ایک گروپ دنیکر شٹی کو ٹکٹ سے محروم کرکے کسی دوسرے کو دلانےکی خاموش کوشش کئے جانے کی باتیں پارٹی کے اندرونی دائرےمیں چل رہی ہیں۔

فی الحال بی جے پی کا ایک گروپ رکن اسمبلی دنیکر شٹی کے خلاف اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے انہیں ٹکٹ سے محروم کرنےکی کوششوں میں رہنے کی باتیں گردش میں ہیں۔ دنیکر شٹی جب بی جے پی میں شامل ہورہےتھے تو ان کے ساتھ جے ڈی ایس کے کئی حمایتی بھی بی جے پی میں شامل ہوئےتھے۔بی جے پی کے پرانے کارکنوں کا کہنا ہے کہ  رکن اسمبلی منتخب ہونےکے بعد دنیکر شٹی نے پرانے بی جےپی اراکین  کو قریب رکھنے کے بجائے  جے ڈی ایس سے بی جےپی میں شامل ہونے والوں کو  زیادہ قریب رکھتے ہیں۔

کہاجارہاہے کہ اس مرتبہ بی جےپی کے پرانے اراکین اس کوشش میں ہیں کہ   بی جے پی کے پرانے  لوگوں میں سے کسی کو ٹکٹ حاصل ہو تاکہ حلقہ میں پارٹی کو تشکیل دے کر مستحکم کرنے  والوں کو عزت  و احترام کا مقام مل سکے ۔ پارٹی لیڈران کے سامنے ایسا مطالبہ لے کر دنیکر شٹی کو انتخابات کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کا بھی ذکرکرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔جیسے جیسے انتخابات قریب ہونگے اسی طرح سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

کئی لیڈران ٹکٹ کی دوڑ میں :کمٹہ ہوناور ودھان سبھا حلقہ کےلئے اس مرتبہ ٹکٹ کی کوشش کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ فی الحال ضلع بی جےپی صدر وینکٹیش نایک کا نام ٹکٹ چاہنےوالوں کی فہرست میں سنا جارہاہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ مرتبہ ٹکٹ کے لئے کوشش کرنے والے  ناگراج نایک، ڈاکٹر جی جی ہیگڈے ، ایم جی بھٹ، سبرائے والکے کے نام بھی گردش میں ہیں۔ اسی طرح بی جے پی یوتھ ونگ کے سابق ضلع صدر منجوناتھ جنو، پرشانت نائک، گجانن پائی کے نام بھی سنے جارہے ہیں ،مزید کئی لوگ ٹکٹ کے لئے کوشش کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔ اگر اس مرتبہ حلقہ سے دنیکر شٹی کو ٹکٹ نہیں دیاگیا تو آر ایس ایس کے لیڈران جس نام پر مہر لگائیں گے اسی کو  ٹکٹ ملنے کے امکانات ہیں۔ اس سلسلےمیں پارٹی کیا فیصلہ لیتی ہے دیکھناہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...