کمٹہ : گجری گودام میں بھڑکی خطرناک آگ - سامان کا ذخیرہ جل کر بھسم - آگ پر قابو پانے میں ہوئی سخت دشواری

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 1:42 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ ، یکم فروری (ایس او نیوز) کمٹہ تعلقہ کے الوے کوڈی میں واقع گجری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے نتیجہ میں تقریباً ایک ایکڑ کے وسیع علاقے میں پھیلا ہوا گجری سامان پوری طرح جل کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے گودام کے مالک کو کافی زیادہ نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔
    
باشاہ شیخ کی ملکیت والا یہ گجری گودام تقریباً دو ایک ایکڑ علاقے میں پھیلا ہے اور اس میں مختلف قسم کا گجری سامان کا ڈھیر لگا ہوا تھا ۔ جب آدھی رات کے وقت گودام میں آگ بھڑکی تو کھلے آسمان اور پلاسٹک سامان کی وجہ سے آگ شعلے اور دھویں کے بادل بہت زیادہ تیزی سے بلند ہونے لگے ۔ آس پاس کے پیڑ پودوں سمیت ناریل درخت بھی اس کی زد میں آگئے ۔ اطراف میں موجود گھروں میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی اور بہت سے لوگ راتوں رات اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ۔
    
اطلاع ملتے ہی کمٹہ، انکولہ، کاروار اور بھٹکل سے فائر انجن جائے وقوع  پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی ۔ لیکن 6 گھنٹے تک مسلسل مشقت کے بعد بھی آگ پر قابو پانا ممکن نہیں ہو سکا ۔ 
    
گجری گودام میں سامان کا ڈھیر اتنا تھا کہ فائر انجن عملہ کے لئے اندر پہنچ کر آگ بجھانا بڑا ہی دشوار ہو رہا تھا ۔ بالآخر 17 گھنٹوں تک جد وجہد کے بعد آگ بجھائی گئی ۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی.

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی