پریش میستا کی موت کو بی جےپی نے سیاسی مفاد کے لئے استعمال کیا ہے: کمٹہ میں ضلعی کانگریس کمیٹی کا عظیم الشان سماویش، ڈی کے شیوکمار اور دیگر کانگریسی لیڈران سمیت ہزاروں لوگوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th November 2022, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :24؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)پریش میستا کی موت پر بی جے پی نے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ ایک معصوم کی موت کو سیاسی داؤ کھیل کر اپنے مفاد کی بھینٹ چڑھایا۔ صرف فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنےو الی بی جےپی کو ترقی کا نام تک معلوم نہیں ہےایسی حکومت کس کام کی۔ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی بے کار ،اندھی، بہری ، گونگی حکومت کو بے دخل کرتےہوئے عوام کی بھلائی  کےلئے کام کرنےو الی کانگریس کو اقتدار سونپیں۔ کمٹہ کے منکی میدان میں منعقدہ عظیم الشان کانگریس سماویش میں کانگریس لیڈران نے ان خیالات کا اظہارکیا۔

24نومبر بروز جمعرات کو کمٹہ کے منکی میدان میں منعقدہ ضلعی کانگریس کمیٹی کی جانب سے عوامی بیداری سماویش میں ہزاروں کارکنان اور عوام نے شرکت کرتے ہوئے بی جے پی سے ناراضگی کا ثبوت دیا۔ سماویش کی صدارت کرتےہوئے کانگریس کے ریاستی صدر  ڈی کے شیوکمارنےکہاکہ ہم یہاں صرف پریش میستا کے متعلق یہ سماویش منعقد نہیں کئے ہیں بلکہ ساحلی پٹی کے عوام میں بیداری لانے کےلئے اس پروگرام کا انعقاد کیاگیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ  ہرمحاذ پر ناکام بی جے پی کے نمائندوں سے پوچھے کہ انہوں نےانتخابات کے دوران جو وعدےکئےتھےاس کو پورا کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ریاستی عوام کو پرسکون زندگی میسر نہیں ہے۔ ہرجگہ ہنگامہ برپا  ہے۔یہی بی جے پی والوں کی ترقی اور کارکردگی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  بی جے پی نے صرف نفرت، دشمنی اور بد امنی کو ہی پھیلا یا ہے۔ یہاں کے لوگ حالات سے بیزار ہوکرضلع سے باہر جارہے ہیں۔ بنگلور، گوا یہاں تک کہ گلف ممالک کو جارہے ہیں ، کیونکہ یہاں کوئی روزگار کے مواقع نہیں ہیں۔

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے سے پہلے  عوام سے دو کروڑروزگار کا دینے کا  وعدہ کیا تھا مگر  اس کو بھی  پورا نہیں کیا۔کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کورونا کے زمانے میں 4لاکھ لوگ موت کا شکار ہوئے۔ انہیں کوئی پوچھنے تک نہیں گیا۔ یہ سرکار بہری ، گونگی اور اندھی ہے۔ یہاں کے ٹھیکداروں نے خود وزیراعظم کو خط لکھ کرشکایت کی کہ یہاں 40فی صد کمیشن لیاجاتاہے۔اور اب ووٹر لسٹ سے  27لاکھ ووٹروں کے نام غائب کردئیے  ہیں۔ کانگریس ووٹروں کو باہر کیا گیا ہے۔شیوکمار نے الزام لگایا کہ   بی جےپی والوں نے یہ سب کچھ  صرف الیکشن جیتنے کےلئےکیا ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ اس سلسلےمیں عوام کو بھی سوال کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی  قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شریک ہوتےہوئےہم نے اس ملک کو قوت بخشنےکا کام کیا ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے پریش میستا کی موت کا ذکر کرتےہوئےرکن پارلیمان کے بیان کو دہرایا کہ ’’خون دے کر ہم انصاف دلائیں گے‘‘۔ شیوکمار نے پوچھا کہ کہاں ہے انصاف؟ ۔ معصوم ہزاروں کارکنان جیل کی سلاخوں میں بند ہیں کیا یہی ہے انصاف ؟  جنہوں نےاپنے کارکنوں کو انصاف نہیں دلایا ۔وہ کیا خاک عوام کو انصاف دلائیں گے۔ مگر کانگریس پارٹی کا وعد ہ ہے کہ وہ عوام کے ساتھ انصاف کرےگی۔کانگریس پارٹی ساحلی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ اس کے لئے الگ سےمنشور  جاری  کیاجائے گا، روزگار کے مواقع فراہم کرتےہوئے یہاں کی خوب صورتی کی حفاظت کی جائے گی۔ اورکسی کو یہاں سے باہر جا کر روزگار تلاش کرنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔  

کانگریس لیڈریوٹی قادر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج یہاں جمع ہوئے آپ لوگوں کے ہجوم کو دیکھیں تو کہاجاسکتا ہےکہ اگلے انتخابات میں آپ لوگ ساحلی پٹی کی سبھی سیٹوں پر کانگریس کی جیت کو یقینی  بنا چکے ہیں۔ہم لوگ یہاں کسی سیاست کی خاطر نہیں آئے ہیں بلکہ آپ بہت معصوم لوگ ہیں، محنتی ہیں، بھائی چارے اور مل جل کر رہتےہیں ۔ صرف یہ بتانے آئے ہیں کہ آپ بی جےپی کی سازشوں اور کارستانیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ بی جے پی والوں نے عام عوام کی کوئی مدد نہیں کی۔ کوئی تعلیمی کام نہیں کیا۔ کسی غریب کی مدد نہیں کی۔ پریس میستا کے معاملے کو لے کر جو ہنگامہ بی جے پی والوں نےکیا تھا اب اس کے تعلق سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ یلاپور، سرسی، کاروار،کمٹہ سے لےکر سبھی ارکان اسمبلی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اب کی بات وہ جیت نہیں سکتے۔ جب ایک بھائی کی پریس میستا کی موت ہوئی تھی تو ان کے گھر جاتے، انہیں دلاسہ دیتے ، ان کی مالی امداد کرتے ۔ایساکچھ نہیں کیا بلکہ اس کی نعش چوراہےپر رکھ کر ہنگامہ کیا،فرقہ وارنہ فسادات برپا کئے ، جائیداد کو نقصان پہنچایا، پولس کی جیپ جلائی تمہیں تھوڑی سی بھی شرم ہے۔ آج اس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ کیا اس پر شرمندگی نہیں ہورہی ہے۔ میں اسی موقع پر یہاں کے رکن پارلیمان سے بھی سوال کرنا چاہتاہوں ایم پی ہوکر ایک طویل عرصہ گزر رہاہے پریش میستا کو جانےدیجئے، کیا کبھی آپ نے ڈاکٹر چترنجن کے گھروالوں سےملاقات کرتےہوئےان کے دکھ میں شامل ہونے کی کوشش کی ہے۔

 کانگریس لیڈرمدھو بنگارپانے کہاکہ پریش میستا کی موت میں بھی اپنی گندی ذہنیت کا اظہار کرتےہوئے اقتدار  پانے والی بی جے پی کو حکومت سےباہر کرنا میرا اورآپ کا فرض ہے۔ بی جے پی والوں نے کبھی کسی کو زمینات کا حق پترا نہیں دیا۔ جس طرح کانگریس نے غریبوں کو کھانا دیا اس کا انتظام کیا ہے ایسا کوئی ایک کام بی جے پی والےبتانہیں سکتےہیں۔ اپنے اقتدار پانے کے مفاد کے لئے انہوں نے سارے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ کمٹہ کی سابق رکن اسمبلی  شاردا شٹی نے کہاکہ سدرامیا کی حکومت نے ترقی کی راہ میں کافی کام  کئے تھے جب سدرامیا ضلع کے دورے پر تھے تو اسی وقت بی جے پی نے فسادات برپا کرتےہوئے انہیں بدنام کرنےکی کوشش کی گئی ۔ آج اس کی حقیقت کھل گئی ہے کون جھوٹااور کو ن سچا ہے ثابت ہوچکا ہے۔

بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ کانگریس کی حکومت کا زمانہ ترقی کا زمانہ تھا۔ اس ترقی کے چلتے بی جےپی والوں نے سمجھ لیا تھا کہ وہ اب جیت نہیں سکیں گے اسی لئے عین پروگرام کے موقع پر ایک پلان کے تحت  ٹول کٹ تیار کرتےہوئے پریش میستا کی موت کا کھیل کھیلااور فساد برپا کیا۔ اسی کا نتیجہ ہےکہ 100سے زائد معصوم افراد عدالت کے چکر کاٹتے رہے۔ کیا انہیں یاد نہیں تھا جب آئی جی کی جیپ کو آگ میں جھونکا گیاتھا تو یہ عوام کی جائیداد ہے۔ میں اپنے دور میں 7000گھروں کی تعمیر کرایا تھا ۔ گزرے ہوئے پانچ برسوں میں ایک گھر تک تعمیر نہیں ہواہے۔ بی جے پی والے صرف لوٹنے کے لئے آئے ہیں۔ اگر آپ عوام کی ترقی چاہتےہیں تو دوبارہ کانگریس کی حکومت بنائیں۔ اسی طرح کاروار کے سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل نے کہاکہ پریش میستا کی موت کے بعد بی جےپی والوں نےجھوٹ پر جھوٹ بولا، جسم جل گیا ہے، ٹیاٹو کو کٹ کر نکالاگیا ہے۔ لیکن سی بی آئی کی رپورٹ ان کے جھوٹ کی پول کھولتے ہوئےکہاکہ یہ ایک طبعی موت تھی۔

کانگریس کے ضلعی لیڈر دیش پانڈے اپنے خطاب میں کہاکہ پریش میستا کی موت کو بی جے پی والے قتل کہہ رہے تھے جب کہ انہی کے دورحکومت والی سی بی آئی کی رپورٹ طبعی موت کہتی ہے۔ بی جے پی والوں کو ترقی کےکاموں کی جانکاری ہی نہیں ہے۔ بس وہ فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا جانتے ہیں۔ کانگریس کی سدرامیا والی حکومت نے صرف اور صرف ترقی پر توجہ دیتےہوئےعوام کی بھلائی کا کام کیاتھا۔ ان کی ترقی دیکھئے کہ روزمرہ کی ہرضروری چیز کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ ان کے علاوہ آئیون ڈیسوزا، ضلعی صدر بھیمنانائک وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...