کمٹہ میں مجوزہ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کےلئےڈی سی کی قیادت والی خصوصی ٹیم نے کیا چار جگہوں کا معائنہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2022, 11:24 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:21؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)کمٹہ میں مجوزہ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کو لےکر ڈپٹی کمشنر اور نِٹَّے کے کے ایس ہیگڈے اسپتال کے افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف چار جگہوں کا معائنہ کیا۔

خصوصی ٹیم نے شہر کے ریلوے اسٹیشن کےقریب موجود 17ایکڑ روینیوڈپارٹمنٹ کی زمین، کونکن ایجوکیشن ٹرسٹ کےقریب والی زمین، تعلقہ کےمرجان میں قومی شاہراہ کے قریب والی فوریسٹ زمین اور شیلےدیہات میں کمٹہ ۔ سرسی سڑک کنارے موجود زمین کامعائنہ کیا۔ معائنے کے بعد ٹیم کی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں میٹنگ ہوئی جس میں نٹے کے کےایس ہیگڈے میڈیکل یونیورسٹی کے نائب ڈاکٹر جئےپرکاش شٹی نے بات کرتےہوئےکہاکہ 100بیڈ والے کمٹہ سرکاری اسپتال میں  300بیڈ کا اضافہ کیا جائے پھر اس  کے 5سال بعد 600بیڈ کئے جائیں اور اس طرح اسپتال کو مزید ترقی دے کر یہاں ٹیچنگ اسپتال کی سہولیات مہیا کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کے بعد سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی سہولیات کے ساتھ کے ایس ہیگڈے میڈیکل یونیورسٹی کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمٹہ میں صرف سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کے امکانات ہیں اس سلسلےمیں ہمارے ادارے کے ذمہ داروں کےساتھ گفتگو کی جائے گی 

میٹنگ میں اس بات پر بھی غورکیاگیا کہ اگر کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر ہوگی تو ماہر ڈاکٹروں کی سہولیات فراہم کیسےکی جائے گی۔ اسپتال کے انجنئیر آنند، اے سی راگھویندر جگلاسر ، تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آگنیا نایک، گریڈ-2تحصیلدار اشوک بھٹ وغیرہ بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔