کمٹہ : خاکی چڈی ، کالی ٹوپی ، ہاتھوں میں گن ،یہ ہٹلر کا ڈریس کوڈ ہے:کمٹہ میں کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد کا زبردست خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2022, 11:33 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :23؍ مئی  (ایس اؤ نیوز) آزادی کی  جدوجہد میں کانگریس شامل تھی ، ملک کی سالمیت کو برقرار رکھتےہوئے اور اس کو کوئی نقصان نہ پہنچے اس طرح ہماری پارٹی کام کرتی ہے۔ لیکن بی جے پی صرف سماج میں دشمنی ، نفرت  پیدا کرکے اقتدار پر قابض ہونے کا منصوبہ بناتی ہے، اس بات کا الزام کانگریس لیڈر اور ودھان پریشد میں حزب مخالف لیڈر بی ، کے ، ہری پرساد نے لگایا ۔

کمٹہ کے لکشمی بائی بُرڈیکر ہال میں ابھیندنا کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی اجلاس میں تہنیت قبول کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دشمنی ، نفرت ، حسد پیدا کرنے والوں کو شکست دیں گے تو ہی ایسے  تہنیتی پروگرام کامیاب ہوں گے۔ ہری پرساد نے اپنے خطاب میں بی جے پی اور آرایس ایس پر زبردست وار کرتےہوئے کہاکہ مہاتما گاندھی جی نے رام راجیا کا خواب دیکھاتھا لیکن بی جے پی والے رام مندر تعمیر میں مگن ہیں۔ بھارت میں کسی بھی طرح کا ظلم ،زور زبردستی نہیں ہوناچاہئے، رات کے اوقات میں ایک تنہا عورت سڑک پر چلنے کا ہم خواب دیکھتے ہیں لیکن بی جے پی والے ظلم، زور زبردستی ، نفرت کو مقصد بنارہے ہیں۔

3500ذاتیں، 7دھرم، 3تہذیبوں پر مشتمل ہمارا ملک سب سے بڑا اور مقدس ملک ہے۔ سکیولرزم کی بنیاد پر ہم سب ایک ہوکر زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارت جیسا  بہترین دستور رکھنے والا کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔ مگر افسوس ! اسی ضلع سے دستور کی باتیں سنی جارہی ہیں  اس کے بعد یہی آواز ناگپور میں سنی گئی ۔ بی جےپی کا مقصد ہی یہی ہے کہ پسماندہ طبقات ہمیشہ غلام رہیں۔ دستور میں ترمیم یا تبدیلی کامعاملہ اسی کا شاخسانہ ہے۔ جس کی ہم کڑی مذمت کرتےہیں۔

ہری پرساد نے آرایس ایس کی دیش بھکتی پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہاکہ ملک کی حفاظت کے لئے 50لاکھ کا عملہ ہے۔ سپاہی، پیارا ملٹری ، پولس یہ سب ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ کھاکی چڈی ، کالی ٹوپی ، ہاتھوں میں ڈنڈا لے کر یہ کیا ملک کی حفاظت کریں گے؟ کھاکی چڈی ، کالی ٹوپی اور ہاتھوں میں بندوق جرمنی والے  ہٹلرکے فوجی استعمال کرتےتھے۔

ہماری حکومت نے 20 سے زائد ڈیم تعمیر کئے ہیں جب کہ بی جے پی کی حکومت کو ایک ڈیم چھوڑئیے ایک تالاب کی تعمیر بھی ممکن نہیں ہوپائی ہے۔ اراضی سدھار قانون میں دولت مند ہی مالک بن گیا ہے۔ بس ، ریلوے ، ہوائی جہاز کا انتظام ہماری حکومت نے کیاتھا ، بہترین اسپتالوں کابھی انتظام کیا تھا۔ لیکن آج کے بعض نوجوان صرف مودی ، مودی کہتے ہیں تو تعجب ہوتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ترقی صرف کانگریس سے ممکن ہے۔ سابق وزیر آر وی دیش پانڈے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بی کے ہری پرساد ابھیندنا سمیتی کے صدر منجوناتھ نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ڈائس پر سابق ارکان اسمبلی شاردا شٹی ، جے ڈی نائک  ، آراین نائک، کے ایچ گوڈا، کانگریس ضلع صدر بھیمنانائک، رمانند نائک، مزمل قاضیا، بلاک کانگریس صدر وی ایل نائک سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔ لوہیت نائک نے استقبال کیا تو پرشانت موڈلمنے ، شیلا میستا نے نظامت کی۔ وکیل آر جی نائک نے سپاس نامہ کی خواندگی کی سچن نائک نے شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...