کمٹہ : ضلع میں بڑھ گیا ہے نقلی نوٹوں کا چلن

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2022, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ، 6؍ دسمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے کمٹہ سمیت بھٹکل ، ہوناور جیسے علاقوں میں پانچ سو اور دو ہزار کے نقلی نوٹوں کا چلن عام ہونے کی  خبروں کے درمیان اب ایک سو روپے کے نقلی نوٹوں کی بھرمار ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔
    
یہ بھی خبر ہے کہ ہوناور تعلقہ میں پکڑے گئے سو روپے مالیت کے 145 نقلی نوٹوں کو ریزرو بینک کے حکم پر ضائع کر دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے گرام پنچایت انتخابات کے دوران بھی نقلی نوٹوں کا چلن تیز ہونے کی خبریں ملی تھیں ۔ کہتے ہیں  کہ ایک سیاست داں کی طرف سے ٹول ناکہ پر دیا گیا سو روپے کا نوٹ نقلی نکلنے پر وہ خود ہکا بکا رہ گیا ۔ 
    
نقلی نوٹوں کو چلانے والے عام طور پر چھوٹے موٹے بیوپاریوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔ چونکہ سو روپے کے نئے نقلی نوٹوں اور اصلی نوٹوں میں بہت واضح فرق نہیں ہوتا اور عام طور پر اس طرف دھیان نہیں دیتے اس لئے سو روپے کے جعلی نوٹ چلانا آسان ہوجاتا ہے ۔ حقیقت اس وقت سامنے آتی ہے جب لوگ ایسے نوٹ بینک یا کسی مالیاتی ادارے میں اس کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور نوٹ گننے والی مشین یا افسران کی نظر میں اس کے نقلی ہونے کی بات ثابت ہوجاتی ہے ۔ اکثر ایسے معاملات میں قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے  پولیس میں شکایت درج نہیں کروائی جاتی اور نقلی نوٹوں کو فوراً پھاڑ کر ضائع کردیا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے پکڑے گئے  نقلی نوٹوں کے تعلق سے پولیس یا سرکاری ریکارڈ میں زیادہ تر کوئی بات درج نہیں ہوتی ۔ اور نقلی نوٹوں کا یہ کاروبار یونہی چلتا رہتا ہے ۔  
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...