کمٹہ:5/ستمبر(ایس اؤ نیوز)کمٹہ شہر کے گبس سرکل پر کار اور بائک کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک سوار شدیدزخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہونے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔
شدید زخمی ہونےو الے بائک سوار ہیگڈے کے مکین شری دھر آچاری کو ابتدائی علاج کے بعد زائد علاج کے لئے منی پال اسپتال روانہ کیاگیا تھا۔ راستے کے دوران کنداپور کے تراسی کے پاس شری دھر آخری سانس لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ معاملے کو لے کر کمٹہ پولس تھانے میں شکایت درج ہوئی ہے۔