کمٹہ کے منکی میدان میں منعقدہ کانگریس کے عوامی بیداری سماویش کی کامیابی میں منکال وئیدیا کے بڑھتے قدم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th November 2022, 7:42 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوناور:25؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)کمٹہ تعلقہ کے منکی میدان میں منعقدہ ضلعی کانگریس کے عوامی بیداری سماویش میں امید سے زائد عوام نے  شرکت کی۔ پچھلے ودھان سبھا انتخابات میں ہار کے بعد مایوسی کا شکار ہوئی پارٹی میں ایک نئی جان ڈالنےمیں سماویش کامیاب ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار، نائب صدر آئیون ڈیسوزا، سابق وزراء یوٹی قادر، آروی دیش پانڈے سمیت کئی لیڈران کی شرکت  ضلعی سطح پر کانگریس کےلئے قوت دینے کا کام کیا ہے تو ساحلی اضلاع کے سابق ارکان اسمبلی نے سماویش کو کامیاب بنانے میں  اپنی طاقت سے زیادہ  کوششیں کی ہیں۔ ان میں خاص کر بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کوششیں ستائش کی قابل ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں فرقہ وارانہ فسادات ، نفرت کی آگ کے دوران بھی صرف چند ہزار ووٹوں سے ان کی شکست ہوئی تھی ۔ اس مرتبہ ہر حال  میں جیت درج کرنےکی ضد پر نظر آرہے ہیں۔ جس کے لئے زبردست تیاریوں میں مصروف منکال وئیدیا ، الیکشن میں ناکام ہونے کے بعد مایوس ہوئے بغیر حلقہ میں پارٹی کے استحکام کےلئے مسلسل جٹے رہے ۔ نچلی سطح پر عوام سے ناطہ جوڑتے ہوئے بہترین رابطہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

کمٹہ کے سماویش میں سب سےزیادہ بھٹکل کے عوام نے شرکت کی تھی ۔ اس طرح منکال وئیدیا نے پارٹی لیڈران کے سامنے اپنی قوت کا بہتر مظاہرہ کیاہے۔ بھٹکل ، منکی ، ہوناور تعلقہ کے دیہی علاقوں سے قریب 3ہزار بائک سوار اور سیکڑوں کار وں کے ذریعے عوام  ریلی کی شکل میں کمٹہ کے سماویش میں پہنچ کر اپنے مخالفین کو انتخابات کے لئے تیاررہنےکا پیغام دیا ہے۔

گذشتہ انتخابات میں ہار ہونےکے باوجود تعلیم ، صحت ، کھیل ، ثقافت ، سماجی سطح پر اپنا تعاون جاری رکھتےہوئے حلقہ کے عوام میں اپنی شناخت اور تعلقات کو بنائے رکھا ہے۔ انتخابات کےلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے 7سے زائد لوگوں نے عرضی دی ہے۔ عرضی دینے والوں میں چند غیر جانبدار ہیں تو کچھ لوگ اتنے دنوں تک بی جےپی ، جے ڈی ایس لیڈران کے ساتھ رہتےہوئے اب انتخابات کے وقت پارٹی میں شامل ہونے کی کوشش میں ہیں۔ ان سب کو سماویش  میں زائد لوگوں کو شریک کراتےہوئےمنکال وئیدیا نےجواب دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کمٹہ میں منعقدہ سماویش میں شریک لیڈران کو بھی ایک طاقت ور لیڈر ہونےکا پیغام دیا ہے۔ سماویش میں منکال وئیدیا کا نام لیتے ہی سیٹیاں، تالیاں بجنےلگیں اور یہ دیر تک بجتے رہیں۔ یہ سب بتا رہاہے کہ اگلی بار بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ میں منکال وئیدیا کےلئے ٹکٹ پکی ہونے کی بات کانگریس کے حلقہ سےسنی جارہی  ہے ۔

توجہ کے قابل بھاشن :کمٹہ کے منکی میدان میں منعقدہ عوامی بیداری سماویش میں منکال وئیدیا کا بھاشن سب کو متوجہ کرنے اور سب کی ستائش کے قابل رہاہے۔ سبھی بھاشن کاروں سے بالکل الگ اپنے بھاشن میں بی جےپی کے خلاف کامیاب حملے کئے اور بڑھتی قیمتوں ، بے روزگاری ، عوامی مسائل کے متعلق آواز اٹھائی ۔ اپنے رائے دہندگان کے دل کی آواز بن کر منکال وئیدیا نے بھاشن کئےجانےپر کارکنا ن نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔

میں اپنے کارکنوں کےساتھ ہوں: سماویش میں زیادہ کارکنان کی شرکت پر اظہار خیال کرتےہوئے منکال وئیدیا نے کہاکہ میرے حلقہ کے کارکنان کے پیار و محبت سے دل بھر آیا ہے۔ کارکنان نے میرے اعتماد کو بحال رکھا ہے اور میرے ہم قدم بن کر چل رہے ہیں۔ سماویش کی کامیابی میرے کارکنان کی شرکت سے ہے میں اس کے لئے ان کا شکریہ اداکرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ پارٹی لیڈران اور کارکنان کا یہ پیار ومحبت آگے بھی ملتا رہےگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...