مودی جیسا جھوٹا قائد پوری دنیا میں نہیں ملے گا: وزیر اعلیٰ کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th March 2019, 11:02 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو ،9مارچ (ایس او  نیوز) وزیراعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج کہا کہ نریندر مودی جیسا جھوٹ بولنے والا پوری دنیا میں کہیں نہیں ملے گا۔ جمعہ کے دن شہر کی مضافات بٹا السور میں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت بے گھر افراد کیلئے مکانات کا سنگ بنیادرکھنے کے بعد نامہ نگاروں سے انہوں نے کہا کہ پر سوں کلبرگی میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تھا کہ زرعی قرضوں کے نام پر کرناٹک کے کسانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ مودی کو معلوم ہوناچاہئے کہ ہماری حکومت نے پچھلے6مہینوں کے دوران اس اسکیم کے تحت گیارہ ہزار کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مودی کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے کرنا نہیںآتا۔ مودی نے مرکزی کسان اسکیم کے تحت کسانوں کو6ہزار روپئے دینے کا اعلان کرکے کسان برادری کی بے عزتی کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کرناٹک میں خشک سالی سے متاثرکسانوں کی راحت کیلئے ریاستی حکومت نے 2ہزار کروڑ روپئے کامطالبہ کیاتھا ۔ لیکن مرکز نے صرف900کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ساتھ اس سوتیلے پن کا سلوک کرنے والے مودی کو کرناٹک سے متعلق کچھ کہنے کا حق نہیں۔ 

صرف 6کسانوں کورقم: کمار سوامی نے بتایا کہ مرکزی اسکیموں سے استفادہ کرنے کیلئے ریاست کے 8لاکھ 54ہزار عرضی گزاروں نے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جن میں سے 2لاکھ8ہزار عرضیوں کو درست پاکر اپ لوڈ بھی کیا گیا ۔ لیکن مرکز نے ان میں سے صرف17مستفیدین کا انتخاب کیا ۔ اس میں سے صرف6کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کسان کے کھاتہ میں صرف950روپئے جمع ہوئے ہیں ۔ اس طرح کے جھوٹے وعدہ کرکے مودی حکومت کسانوں کو گمراہ کررہی ہے ۔ اس طرح کے جھوٹے وعدے کرنا اوربلند دعوے کرنا مودی حکومت کامعمول ہے۔

ایک لاکھ مکانات کی تعمیر: کمار سوامی نے کہا کہ بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے کی ان کی حکومت پابند ہے ۔ شہر کی مضافات میں ایک لاکھ مکانات تعمیر کرنیکے لئے وزیر اعلیٰ نے آج سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بے گھر کنبوں کو اس اسکیم کے تحت مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔تمام بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے کا حکومت نے نشانہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی مکان 6تا8لاکھ روپئے کی لاگت سے ہمہ منزلہ مکانات تعمیرکرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ کم سے کم لاگت پر مکانات تعمیر کرکے بے گھر کنبوں میں تقسیم کرنے حکومت کا ہدف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کم از کم 2لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے جس میں سے پہلے مرحلہ میں 50ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مخلوط حکومت شہر بنگلور کی مجموعی ترقی کی پابند ہے اور شہر کو ایک ماڈل سٹی بنایا جائے گا۔ اس تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ، ریاستی وزیر کرشنابائرے گوڈا ، وزیر ہاؤزنگ ایم ٹی بی ناگراج اور دیگر نے شرکت کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...