گجرات کے وزیراعلیٰ کی طرح میں نے قتل عام نہیں کیا: وزیراعلیٰ کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اپریل (ایس او  نیوز) وزیر اعظم نریندرمودی پر سنٹیج پس منظر سے ہی آئے ہو ئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جب بھی ریاست آتے ہیں، پرسنٹیج کی بات کرتے ہیں، اس حدود سے باہر آکر وہ کبھی نہیں بولتے ۔ نریندر مودی کے 20پرسنٹیج طنزپر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کمار سوامی نے مذکورہ باتیں کہی ہیں۔ دستور کاز ڈاکٹربی آر امبیڈکر کے جنم دن کی مناسبت سے ودھان سودھا کے سامنے امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول ہار ڈالنے کے بعدانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا پس منظر دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ کمیشن پر سنٹیج سے آئے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ ان کو اسی کی فکر رہتی ہے،ریاستی حکومت کے بارے میں کہنے کیلئے ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔ اس لئے وہ جھوٹا الزام لگا کر چلے جاتے ہیں۔ مودی کی سطح پر اترکر میں بات نہیں کرتا ۔ انکم ٹیکس سمیت کسی بھی تحقیق کیلئے میں نے کبھی خوف نہیں کھایا ۔ کیونکہ میں نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر رہتے ہوئے گودھرا جیسے فسادات بھڑ کا کر معصوموں کی جانیں تلف کرنے کاکوئی کام نہیں کیا۔ اس لئے میں مودی کی سطح پر اتر نہیں سکتا۔ آئی ٹی افسروں کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا ۔ اس پرمودی طنز کرتے ہیں۔ کیا آئی ٹی محکمہ جانبداری سے کام کررہا ہے؟ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کسی قریہ میں کسی شخص کے بلانے پر اس کے گھر کھانے کیلئے جاتے ہیں تو تیسرے دن آئی ٹی افسر اس غریب کے گھر پر چھاپہ مار دیتے ہیں۔ کیا مرکز میں انسانیت رکھنے والی حکومت ہے؟ میں انکم ٹیکس کے چھاپوں سے ڈرتا نہیں ۔ کسی بھی تحقیق سے میں خوف نہیں کھاتا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گودھرا قتل عام کے معاملہ میں پولیس تحقیقات کاسامنا کیاتھا ۔ وزیراعلیٰ کے طو رپر انہوں نے معصوموں کا قتل عام کیا ہے ۔ ان سے مجھے سبق لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہماری حکومت کوریموٹ کنٹرول کہنے والے مودی کس ریموٹ کنٹرول میں ہیں بتانا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...