دسمبر کے دوران ریاستی اسمبلی کے انتخابات ممکن: کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2022, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍ جولائی(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اورجنتا دل(ایس) لیڈر ایچ ڈی کماسورامی نے پیش گوئی کی ہے کہ کرناٹک اسمبلی کے لئے انتخابات دسمبر 2022کے دوران کروائے جا سکتے ہیں۔

جے ڈی ایس کے دفتر جے پی بھون میں جنتا مترا پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں جنتا دل(ایس) کے لئے کم از کم 15حلقو ں میں کامیابی حاصل کرنے کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے ساتھ پارٹی کارکنوں کو آنے والے بی بی ایم پی انتخابات کے لئے مستعد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اس تاثر کو مٹا دیں کہ بنگلورو میں جنتا دل(ایس) کی کوئی سیاسی طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ راجیشور ی نگر علاقے میں پارٹی کا ووٹ بینک موجود ہے، پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ آنے والے بی بی ایم پی انتخابات کے لئے تیاررہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح چامراج پیٹ، پلکیشی نگر اور مہالکشمی لے آؤٹ میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کامیاب ہوئے تھے، لیکن ان لوگوں نے موقع پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیارکرلی۔ ان حلقوں میں پارٹی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ کرناٹک کی موجودہ حکومت کو لٹیری قرار دیتے ہوئے کمارسوامی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کی جیب کاٹنے کا جو سلسلہ چل پڑا ہے،اس کو ختم کرنے کے لئے پارٹی کو کام کرنا ہو گا۔

کمارسوامی نے کہا کہ کرناٹک کو ترقی کی روش پر بحال کرنے کے لئے انہیں 15-20سال کی ضرورت نہیں۔ صرف پانچ سال میں وہ ریاست کو ترقی کی روش پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنتا مترا پروگرم 15دنوں تک چلے گا، اس پروگرام کے دوران پارٹی کارکن گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کریں اور پارٹی کے پیغام کو ان تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ شہر میں پارٹی کارکنوں کا ایک بہت بڑا جلسہ عام17جولائی کو منظم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، اس میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کمارسوامی نے کہا کہ دو قومی سیاسی جماعتوں کانگریس اور بی جے پی نے بنگلور کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ بی بی ایم پی میں دس سال پہلے شام ہونے والے علاقے بیاٹرائن پورا اور یلہنکا کے کئی محلہ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔موجودہ حکومت نے بنگلورو کو سنگاپور بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس نے شہر کو بدنما کر کے چھوڑ دیا ہے۔ کمارسوامی نے کہا کہ اگست میں پارٹی کی پنچ رتنا رتھ یاترا شروع ہو گی، اس کے بعد تین ماہ تک وہ بنگلورو کا رخ نہیں کریں گے۔ ریاست کے کونے کونے کا دور ہ کر کے عوام سے رابطہ قائم کریں گے۔

اس پروگرام میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا، جنتا دل(ایس) کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم، رکن اسمبلی آر منجوناتھ، کیرلا کے جے ڈی ایس رکن اسمبلی اور وزیر کرشنن کٹی، کیرلا کے رکن اسمبلی تھامس میتھیو،سید محیط الطاف اور دیگر لیڈرس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...