بی جے پی کوبرسراقتدارلانے آرایس ایس خودرقم اکٹھی کررہی ہے ، جب تک خداکاآشیروادہے جے ڈی ایس باقی رہے گی:کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2022, 12:57 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،27؍ جون(ایس او نیوز)آرایس ایس کے اہم لیڈروں کے لیے اراکین اسمبلی اوروزراء کی جانب سے برابرکمیشن جارہاہے۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے رقم اکھٹاکرنے کی کارروائی آرایس ایس کی جانب سے ہی شروع کردی گئی ہے۔یہ کہتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ وجے ڈی ایس کے قائدایچ ڈی کمارسوامی نے سیاسی ایوانو ں میں ہلچل مچادی ہے۔

بروزاتوارشیموگہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ حکومت میں کمیشن خوری کاکوئی حساب وکتاب نہیں ہے،آرایس ایس کے دوتین لیڈروں کو کمیشن کی رقم لازمی طورپردیناہی پڑتاہے۔کمیشن خوری کادھندہ راست طورپرآرایس ایس کی طرف سے چل رہاہے،اس میں کوئی دورائے نہیں ہے۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی،وزراء اورخودوزیراعلیٰ ہرکام کا کمیشن راست طورپر پشت پناہ آرایس ایس کے لیڈروں کے ضروربھیجتے ہیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے ہراسمبلی حلقہ میں 20تا30 کروڑ روپے خرچ کرنے کیلئے رقم اکھٹاکرناشروع کردیاگیاہے۔

کمارسوامی نے مزیدکہاکہ بنگلورمیں ہزاروں کروڑروپے فنڈکے ترقیاتی کام چل رہے ہیں،یہاں ان کاموں کے لیے اراکین اسمبلی اوروزراء نے کتناکمیشن دیاہے خودان سے پوچھاجائے۔ریاست میں اپنے لیے من مانی طورپر لوٹ کھسوٹ کابازارگرم کردیاگیاہے۔ اپنے مقصدکی تکمیل کے لیے ریاست میں لوٹ مارکانظام بنادیاگیاہے۔کمارسوامی نے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں دبے کچلے اورمظلوم طبقات کی حفاظت کے لیے دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کایقین ہے۔غریبوں کے لیے دوبارہ وزیراعلیٰ بنتے ہوئے اقتدارپرآنے کی قومی امیدہے۔کوئی کچھ بھی بولے،جے ڈی ایس کوختم نہیں کیاجاسکتا،جوبھی ختم کرنے کی کوشش کریں،سب سے اورپرجو بیٹھاہواہے اس کاآشیروارمجھ پر۔جب تک خداکاآشیروادہے،تب جے ڈی ایس باقی رہے گی۔مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدارپرآنے کے لیے عوام سے درخواست کررہاہوں،مخلوط حکومت میں وزیراعلیٰ بننے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ساتھ آٹھ مہینے باقی ہیں عوام کومنانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ مہاراشٹرمیں شیوسیناکے 20اراکین اسمبلی بغاوت کرکے چلے گئے،کیاان کے چلے جانے سے شیوسیناختم ہوگئی؟

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔