ایس ایس ایل سی کے دو پرچوں کی دوبارہ جانچ کرنے پر بھٹکل انجمن کی کلثوم نے حاصل کئے چھ زائد مارکس؛ بن گئی انجمن کی ٹاپر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th September 2020, 10:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  5 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن نوائط کالونی کی طالبہ کلثوم بنت سید عبدالقوی نے  میتھس اور سائنس دو پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لئے دی گئی درخواست کے بعد اس نے  چھ زائد مارکس حاصل کرلئے ہیں جس کے نتیجے میں یہ طالبہ  پورے انجمن میں اول نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ چھ زائد مارکس حاصل ہونے کےساتھ ہی ایس ایس ایل سی میں اس کے جملہ مارکس  601 سے سیدھے 607 ہوگئے ہیں جس کے  نتیجے  میں   اس کی کامیابی  کا تناسب بڑھتا ہوا  97.12  فیصد ہوگیا ہے اس کے ساتھ ہی کلثوم بھٹکل کے ٹاپ ٹین کی لسٹ میں نواں مقام حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کلثوم  کا تناسب 96.16  فیصد تھا اور وہ انجمن میں دوسرے نمبر پر تھی۔

 انجمن نوائط کالونی ہائی اسکول کی اس طالبہ کو  سائنس میں  93 اور میتھس میں  90 مارکس ملے تھے،  کلثوم نے دونوں پیپرس کی دوبارہ جانچ کرانے (Revaluation) کی درخواست کی جس پر سائنس میں اسے پانچ زائد مارکس اور میتھس میں ایک زائد مارکس ملا اس طرح  سائنس میں اس کے مارکس بڑھ کر 98 اور میتھس میں 91 ہوگئے ہیں۔  خیال رہے  کہ کلثوم نے  کنڑا  اور سوشیل سائنس میں 99 مارکس حاصل کئے ہیں جبکہ اُردو میں اسے 125 میں 123 مارکس ملے ہیں۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔