ہندوستان نےآسٹریلیا کو دوسرے میچ میں50رنز سے شکست دی‘ کلدیپ کی ہیٹ ٹرک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2017, 12:31 AM | اسپورٹس |

کولکاتا22 /ستمبر ( ایجنسی)ہندوستان نے لیگ اسپنر چائنا مین باؤلر کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک اور بھونیشور کمار کی عمدہ سوئنگ باؤلنگ کی مدد سے ون ڈے میچز کی سریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو50رنز سے شکست دے کر سریز میں2-0کی سبقت لے لی۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں ہندوستان کے دیے گئے 253رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں مہمان ٹیم 43.1اوور تک ہی ہندوستانی بولروں کا مقابلہ کر سکی اور202رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان نے اس جیت کے ساتھ ہی عالمی ٹیسٹ رینکنگ کے بعد ون ڈے میچ کی بھی عالمی رینکنگ میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔وراٹ کوہلی کو ان کی94رنز کی شاندار اننگز کے باعث مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کی طرف سے آل راؤنڈر اٹائنیس 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے65گیندں پر62رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسمتھ  ہاف سنچری بنانے والے دوسرے آسڑیلیائی بلے باز رہے۔ انہوں نے 76بالوں پر 8چوکوں کی مدد سے59اور ہیڈ نے 5چوکوں کے ساتھ 39گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

ٹیم انڈیا کی طرف سے کلدیپ یادو اور بھونیشور کمار نے تین وکٹ لیے جبکہ چاہل اور پانڈیا کو دو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 252 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے107 گیندوں پر94 رنز بنائے۔جس میں انہوں نے آٹھ چوکے لگائے۔ اوپنر روہت شرما (7) کے 19 رنز کے اسکور پر گرنے کے بعد وراٹ نے دوسری وکٹ کے لئے اوپنر اجنکیا رہانے (55) کے ساتھ 102 رنز کی شراکت کی۔ رہانے نے آؤٹ ہونے سے پہلے 64گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 55رنز بنائے۔ منیش پانڈے (تین) کوایشٹن ایڈگر نے بولڈکیا۔پانڈے مسلسل دوسرے میچ میں فلاپ رہے۔ ان کا وکٹ 131 کے اسکور پر گرا۔وراٹ نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے کیدار جادھو (24) کے ساتھ 55 رنز کی شراکت کی۔

ہندستان 36 ویں اوور میں تین وکٹ پر 186 رنز کی مضبوط حالت میں تھا ، لیکن پھر وہ 20 رنز کے دوران کیدار ، وراٹ اور مہندر سنگھ دھونی کے وکٹ گنوادئے۔ کولٹر نائل نے کیدار جادھواور وراٹ کو جبکہ کین رچرڈسن نے دھونی کو اپنا شکار بنایا۔ کیدار نے 24 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دھونی اس بار صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کی بدقسمتی رہی کہ وہ اپنی 31 ویں سنچری تک پہنچنے سے محروم رہے۔ بھونیشور کمار 20 رنز اور کلدیپ یادو کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا (20) رچرڈسن کے آخری اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز کولٹر نائل اور رچرڈسن نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔کمنز اور ایڈگر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...