کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو، بنگلورو میں کلاسس بند۔ کورونا سےنپٹنے حکومت کے سخت اقدامات

Source: S.O. News Service | Published on 5th January 2022, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5؍ جنوری (ایس او  نیوز ) کرناٹک میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے ہوۓ کیسوں کے درمیان ریاستی حکومت نے ویک اینڈ کر فیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی بنگلورو کی حدود میں 10و میں اور 12 ویں جماعت کو چھوڑ کر باقی تمام کلاس بند کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

کورونا اور اوڈیکرون کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوۓ حکومت نے ریاست میں جاری پابندیوں میں مزیدسختی لانے کا فیصلہ لیا ہے اور فوری طور پر بیشتر شعبوں میں 50:50 کا ضابطہ نافذ کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس کے نفاذ کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

ریاست میں کورونا وائرس سے نپٹنے کیلئے حکومت نے ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک و یک اینڈ کر فیو نافذ رہے گا ۔ اس کے علاوہ حکومت نے نائٹ کر فیو میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کیا۔

منگل کی شام وزیراعلی بسواراج بوٹی کی صدارت میں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر محصولات آراشوک اور وزیر صحت ڈاکٹر سدھا کر نے وزیراعلی کی ہوم آفس کرشنا میں اعلی افسروں کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی جس میں ریاست بھر میں بالخصوص شہر بنگلورو میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔

اس میٹنگ میں انہوں نے ریاست بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے آغاز کے پیش نظر اسپتالوں میں علاج کیلئے دستیاب سہولتوں کی تفصیلات طلب کیں ۔ ریاست بھر میں کورونا اور ادمیکرون کے کیسوں میں اضافہ کی صورت میں مریضوں کے علاج کیلئے آئی سی یو بستروں ، آکسیجن بستروں ، سلنڈ روں ، عام بستروں وغیرہ کی دستیابی اور ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے اب تک کئے گئے انتظامات کے بارے میں انہوں نے تفصیلی معلومات حاصل کیں ۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ  نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کو وڈ کی صورتحال سے نپٹنے کیلئے نافذ ضوابط کے بارے میں بھی وزراء اور افسروں سے معلومات حاصل کیں اور زیادہ تر وزراء اور ماہرین نے کووڈ کی صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے دہلی ماڈل پرمل کرنے کی سفارش کی ۔

اس موقع پر آراشوک نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے واقعات میں کافی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔اس لئے حکومت نے پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ لیا ۔ اگر اضافہ کا رجحان جاری رہا تو اگلے ہفت ممکن ہے کہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔