کرناٹک کے بیلگام میں مسجد کے مینار پر نامعلوم شرپسندوں نے لہرایا بھگوا جھنڈا، مسلم اور ہندو لیڈران نے مل کر اُتارا جھنڈا؛ حالات پر پایا گیاقابو

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2022, 7:16 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی،11؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد لاوڈ اسپیکروں  کے لے کر  جاری کی گئی ہدایات  پر پہلے ہی  مسلمان  پریشان ہیں، ایسے میں ایک مسجد کے مینار پر  بھگوا جھنڈ ا لہرانے کی واردات پیش آنے کے بعد  بیلگام  کے موڈلگی  میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع بیلگام کے مُوڈلگی تعلقہ کے ارباوی پٹن کے ستّی گیری مڈّی توٹا نامی مقام پر واقع مسجد میں بدھ صبح یہ واردات پیش آئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ مسلمان جب فجر کی نماز کے لئے مسجد پہنچے تو پتہ چلا کہ مسجد کے مینار پر بھگوا جھنڈا لہرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  واقعے کی اطلاع ملتے ہی  علاقہ کے مسلم اور سنئیر ہندو لیڈران  سامنے آئے  اور  مسجد  پر لہرائے گئے جھنڈے کو وہاں سے ہٹادیا۔   خبر ملتے ہی  گھٹ پربھا پولس   موقع پرپہنچی۔ اس دوران  دونوں کمیونٹی کے لیڈران اور عوام نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولس پر زور دیا کہ وہ  اس طرح کی حرکت کرکے پرامن  حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کا پتہ لگائے اور اُنہیں  فوری گرفتار کرے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتہ کرناٹک کے ایک  چرچ میں بھی بھگوا جھنڈا لہرانے کی واردات پیش آئی تھی اس کے علاوہ چرچ میں ہنومان کی تصویر بھی رکھ دی گئی تھی۔ یہ واقعہ کدابہ ضلع میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کے تعلق سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کی تھی، لیکن شرپسندوں کا کچھ پتہ نہیں چل پایا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو موقع سے کچھ شراب کی بوتلیں  برآمد ہوئی تھیں۔ پولیس نے چرچ سے بھگوا جھنڈا اور ہنومان کی تصویر ہٹا دی تھی۔ کڈبہ کے عوام نے بھی  شرپسندوں کو  کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا  تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حجاب کیس: ججوں کو دھمکیاں دینے والے شخص کی درخواست ضمانت مسترد

بنگلورو کی ایک سیشن عدالت نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جو حال ہی میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی جان کو مبینہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالتی حراست میں ہے۔ سٹی ...

صد فیصد مارکس لینے والے اردو میڈیم طلبہ کا ذکر نہ ہونے پر ایس ایس ایل اسی بورڈ سے بزم اردو وجئے پور نے چاہی وضاحت

بزم اردو وجئے  پور نے ایس ایس ایل کی بورڈ بنگلورو سے وضاحت طلب کی ہے کہ امسال ایس ایس ایل سی اردو میڈیم میں 625 میں سے 625 مارکس حاصل کرنے والے اردو میڈیم طلبہ کو آیا دور رکھا گیا ہے یا پھر اردو میڈیم کے طلبہ قابل نہیں تھے۔

بنگلور: ایس ایس ایل سی نتائج کے بعد پرائیویٹ سمیت سرکاری کالجوں میں بھی رش ۔ پی یوسی میں داخلہ لینے کالج میں طلبہ اوروالدین کی لمبی قطاریں

ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد پی یوکالجوں میں داخلہ کارروائی زوروں سے شروع ہوگئی ہے۔والدین اورطلبہ قطاروں میں کھڑے ہوکر فارم لیتے ہوئے عرضیاں پر کررہے ہیں۔ بنگلورو شہرکے معروف کالجوں میں عرضی حاصل کرنے کے لیے کلو میٹرکی مسافت تک کھڑے ہوئے والدین عرضیاں ...

بنگلورو کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے8ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ:   وزیر اعلیٰ  بسواراج بومئی

  وزیر اعلیٰ  بسواراج بومئی نے کہا کہ بنگلورو میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور شدید بارش جیسی کسی بھی ہنگامی صورت حال میں درکار فیصلے لینے کے لیے شہر کے تمام آٹھ زونس میں وزیر کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے ارکا ن اسمبلی اور وزراء کے ہمراہ جمعہ کو شہر کے ...

گیان واپی مسجد کےخلاف سازشیں ناکام بنائیں،عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ 1991ء کو نافذ کرنے کا مطالبہ ، ایس ڈی پی آئی کا ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ

سوشیل  ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے ایک حصے کو سیل کرنے کے وارانسی عدالت کے حکم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ‘گیان واپی مسجد کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں۔ عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991کو نافذ کرو ‘کے مطالبے کے تحت بنگلور، میسور، چتر ...