بنگلورمیں 1898سمیت ریاست بھرمیں 5536کوروناکے نئے کیس،102اموات
بنگلورو،29؍جولائی(ایس او نیوز) ریاست میں کوروناوائرس سے آج 5536 نئے کووِڈ۔19کیس سامنے آئے ہیں۔اس سے ریاست میں کورونامتاثرین کی تعدادبڑھ کر 1,07,001 ہوگئی ہے۔ریاست میں مہا ماری کورونا کی زدمیں آکرآج 102 افرادجاں بحق ہوگئے۔ جس سے کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 2055ہوگئی ہے۔ آج بنگلورمیں کوروناکے 1898 پازیٹیو معاملے سامنے آئے اور40 افراد فوت ہوگئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2819 افرادکوروناسے صحت یاب ہوکر کووِڈ اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔ اب تک ڈسچارج ہونے والو ں کی جملہ تعداد 40,504 ہوگئی ہے۔فی الحال ریاست میں کووِڈکے فعال کیسوں کی تعداد64,434ہے۔