کرناٹک میں 21؍اگست کو سی ای ٹی نتائج کا اعلان
بنگلورو،20؍اگست (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں ہوئے سی ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ21؍ اگست کو کیا جائے گا۔ ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
میڈیا کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے 20؍اگست کو نتائج کا اعلان نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ پہلے اس تاریخ کا اعلان کیا گیاتھا۔ کرناٹک ایکزا منیشن اتھارٹی (کے ای اے) 21؍ اگست کی دوپہر 12.30بجے نتائج کا اعلان کرے گا۔طلبا اور والدین درج ذیل لنک پر کلک کرکے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔(https://karresults.nic.in)