مینگلور 13/جون (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا کے کڈبا میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک طالب العلم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت سبرامنیا کالج کے طالب العلم موکشت (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثہ اُپیننگڈی ۔ سبرامنیا ریاستی ہائی وے پر جمعرات صبح اُس وقت پیش آیا جب موکشت کی بائک مخالف سمت سے آنے والی ایک سرکاری بس سے ٹکراگئی۔
مہلوک نوجوان موکشت جو سبرامنیا کالج میں گریجویشن کے آخری سال میں تھا، بلیا کے مدراڑی کے رہنے والے رام چندر گوڈا کا بیٹا تھا، وہ بلیا سے کڈبا کی طرف جارہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کڈبا پولس موقع پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔ خیال رہے کہ کڈبا مینگلور سے قریب 81 کلو میٹر دور واقع ہے۔