مینگلور: بس میں سفر کے دوران خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا کنڈکٹر گرفتار؛ پتور بس ڈپو سے ہے کنڈکٹر کا تعلق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th February 2020, 7:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 18/فروری (ایس او نیوز)خاتون مسافر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک کے ایس آر ٹی سی بس کنڈکٹر کو  گرفتار کرلیا گیا ہے اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُسے  جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ کنڈکٹر کی شناخت پتور بس ڈپو سے منسلک ایسوبو علی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق15/فروری کو  21 سالہ خاتون مسافر ہاسن جانے کے لئے بنگلور کے یشونت پور کے قریب بس پر سوار ہوئی تھی، لیکن جیسے ہی بس آگے بڑھی، کچھ ہی دیر بعد کنڈکٹر اس کی بغل والی سیٹ پر آکر بیٹھ گیا اور نازیبا حرکتیں کرنے لگا، جس کو خاتون نے اپنے موبائل پر ریکارڈ کرلیا ، بتایا گیا ہے کہ کنڈکٹر نے اس کا موبائل چھیننے کی کوشش کی اور موبائل نمبر دینے پر اصرار کیا جس کے بعد خاتون نے کنڈکٹر کے گال پر ایک تھپڑ جُر دیا اور  بیلّور کراس پر ہی بس سے   اُترگئی اور دوسرے بس پر سوار ہوکر ہاسن پہنچ گئی۔ اس دوران اس نے موبائل پر  ریکارڈ کی گئی وڈیو کو اپنے گھروالوں کے ساتھ شئیر کیا بعد میں سبرامنیا پولس تھانہ پہنچ کر کنڈکٹر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی ایسوبو علی کو کے ایس آر ٹی سی نے اپنی خدمات سے معطل کر دیا  اور پولس نے دفعہA 354 کے تحت اسے اتوار کے روز گرفتار کرلیا۔

خبر ملی ہے کہ ایسوبو علی اس سے قبل دھرمستھلا  بس ڈپو میں  ملازمت کرنے کے دوران مبینہ طور پر وہاں بھی  اس طرح کی حرکت کی تھی جس کے بعد ایک تنظیم کے ارکان نے اس کی جم کر پیٹائی بھی کی تھی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔