سعودی عرب کی طبی ٹیم کی دارالسلام میں تنزانیا کے 13 بچوں کی سرجری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 7:07 PM | عالمی خبریں |

 ریاض/8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینی ٹیرین ایکشن کی رضاکارانہ میڈیکل ٹیم نے جمعہ کے روز افریقی ملک تنزانیا کے دارالحکومت دارالسلام میں 13 بچوں کی سرجری کی۔ ان میں سے پانچ کیسز میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کہ دیگر 8 بچوں کے بھی دل کے آپریشن کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تنزانیا میں سعودی عرب کی طبی ٹیم کی رضاکارانہ مہم کا پانچواں روز تھا جس میں بچوں کے دل کے آپریشن کیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 55 آپریشن ہوچکے ہیں، جن میں بچوں کیاوپن ہارٹ کے 23 اور دیگر سرجریوں کے 32 کیس شامل ہیں۔اس مہم کا مقصد دارالحکومت دارالسلام میں کم آمدنی والے تقریبا 90 افراد دل اور دیگر امراض کے آپریشن کرنا شامل ہے۔ سعودی عرب کی طبی ٹیمیں دنیا کئی دوسرے پسماندہ ممالک میں بھی رضاکارانہ طبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...