کورونامتاثرین کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت، خاطیوں کوسزادینے حقوق انسانی کمیشن آگے آئے:ایچ کے پاٹل

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2020, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی (ایس او نیوز) کانگریس کے سینئرقائداورسابق ریاستی وزیرایچ کے پاٹل نے آج حکومت پر سخت برہمی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے عوام بری طرح متاثرہوئے ہیں،نہایت مشکل حالات سے دوچارعوام کے لیے مناسب علاج ومعالجہ کا نظم نہیں،یہاں تک کہ اچھے اسپتال دستیاب نہیں۔مزیددکھ کی بات یہ ہے کہ کوروناوائرس سے فوت ہونے والوں کی آخری رسومات صحیح ڈھنگ سے نہیں ہوپارہی ہیں۔کووڈسے فوت ہونے والوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک اورتوہین آمیزطریقہ سے آخری رسومات اداکی جانے کی شکایات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ حقوق انسانی کی صریح خلاف ورزی ہے۔اس لیے حقوق انسانی کمیشن سے میری درخواست ہے کہ وہ اس معاملہ میں آگے آئیں اورکووڈمریضوں اورفوت شدگان سے ہورہی ناانصافی کے خلاف آوازبلندکریں۔ جوبھی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں ان پرسخت کارروائی کا اقدام کریں۔ حقوق انسانی کمیشن کایہ فریضہ ہے کہ وہ جانی نقصان سے دوچارہونے والوں کے لیے معاوضہ فراہمی کویقینی بنائیں۔لیکن نہایت افسو س کا مقام ہے کہ حقوق انسانی کمیشن اپنی ذمہ داری کوبھول کرخاموش تماشائی بناہواہے۔جبکہ اس موقع پر انتہائی تندی اورچوکسی سے حقوق انسانی کی پامالی کوروکنے کے لیے آگے آناچاہئے تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...