راجیہ سبھاانتخابات میں بی جے پی کے تیسرے امیدوار کی کامیابی کیلئے سدارامیاہی ذمہ دار:ایشورپا

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2022, 1:17 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ، 13؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)راجیہ سبھاانتخابات میں بی جے پی کے تیسرے امیدوار کی کامیابی کیلئے سدارامیاہی اصل سبب ہیں۔یہ بات سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے کہی۔

انہوں نے یہاں پارٹی کے ضلعی دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجیہ سبھاانتخابات میں پارٹی کی طرف سے کامیاب ہوئے تینوں امیدواروں کو مبارکباد پیش کی جائے گی،اس کے علاوہ پارٹی کے تیسرے امیدوار لہر سنگھ کی کامیابی کیلئے اہم سبب بننے والے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا بھی شکریہ اداکیاجائے گا۔

ایشورپانے کہاکہ راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کے تیسرے امیدوار لہر سنگھ کی جیت اور کانگریس کے مسلم امیدوار اورجے ڈی ایس کے امیدوار کی شکست کیلئے راست ذمہ دار اپوزیشن لیڈر سدارامیاہی ہیں۔کانگریس پارٹی کے مسلم امیدوار کی شکست کا سبب بننے والے سدارامیاکی چال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔صرف بی جے پی کو فرقہ پرست ثابت کرنے کی کانگریس پارٹی کی کوشش ناکام ہوچکی ہے اور خود فرقہ پرست ہونے کا ثبوت دے دیاہے۔سدارامیا صرف مسلم امیدوارکی شکست کے ہی نہیں بلکہ جے ڈی ایس امیدوار کی شکست کیلئے بھی ذمہ دارہیں۔سدارامیا کے فیصلے سے ریاست میں سکیولر طاقتوں کو شکست ہوئی ہے۔سدارامیاکس کے حق میں کام کریں گے،یہ معلوم نہیں ہوسکے گا،ویراشیوا اور لنگایت طبقے کو توڑنے کی کوشش بھی انہوں نے ہی کی تھی۔

اس اخباری کانفرنس میں ڈپٹی میئر شنکر گنی،کارپوریٹر ایس این چنابسپا، گنانیشور،کے وی اپنااوردیگرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...