سرسی میں کے پی سی سی ورکنگ پریسڈنٹ ستیش جارکی ہولی کی آمد : کیڈر لیول پر پارٹی کا استحکام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th May 2020, 10:39 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :29؍مئی(ایس اؤ نیوز) انتخابات کے موقعوں پر امیدوار کے انتخاب کو لے کر ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کےلئے کیڈر لیول پر پارٹی کومستحکم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے ، اس بات کی اطلاع کے پی سی سی ورکنگ صدر ستیش جارکی ہولی نے دی۔

جمعہ کو سرسی کادورہ کرنے کے دوران  اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے  ستیش جارکی ہولی نے کہاکہ جو کوئی کے پی سی سی کی ذمہ داری لیتا ہے اس پر پارٹی کو مستحکم کرنےکی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔ آئندہ ہونےو الے انتخابات میں پارٹی کی  جیت اور لیڈران کے درمیان تال میل کے لئے کوششیں کرنی ہیں۔ ہر انتخابات کے دوران  امیدوار کے انتخاب کو لے کر کافی ہنگامہ آرائی ہوتی ہے  ، ہمارے لوگ ہی ہمیں شکست دینے کی مثالیں ہیں، اگر کیڈرلیول پر پارٹی کی تعمیر ہوتی ہے تو متعلقہ مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

ستیش جارکی ہولی نے بتایا کہ 7جون کو بنگلورو میں کے پی سی سی ورکنگ پریسڈنٹ کی حلف برداری ہوگی۔ اس سلسلے میں ریاست کے 7اضلاع کا دورہ کرتےہوئے پارٹی لیڈران سے ملاقات کی گئی ہیں، کرونا وائر س کے چلتے پروگرام سادگی کے ساتھ منعقد ہوگا، جب کہ ہم  چاہتے ہیں کہ پروگرام کو 4لاکھ لوگ دیکھیں۔ اسی لئے شہری ، دیہی علاقوں کے 8000مقامات پر پروگرام دیکھنے کے لئے انتظامات کئے جانے کی جانکاری دی۔ ہر مقام پر 50 لوگوں کو دیکھنے کی سہولت ہوگی۔ لاک ڈاون کے دوران میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے  پیاکیجس کا اعلان کیا ہے،  مگر کسی بھی اہل مزدور وغیرہ کو پہنچا نہیں ہے۔ گزشتہ سیلاب سے متاثرین کو ابھی تک معاوضہ ڈھنگ سے نہ  ملنے پر حکومت کی تنقید کی۔ اس موقع پر ضلع صدر بھیمنانائک، ایس کے بھاگوت،ششما ریڈی، سنتوش شٹی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...