خواتین کی ترقی اورسیاسی میدان میں کامیابی کانگریس کے برسراقتدار آنے سے ممکن کے پی سی سی دفترمیں منعقدہ تقریب یوم خواتین سے رہنماؤں کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو14؍مارچ(ایس او نیوز) ویمنس کانگریس لیڈروں نے کہا کہ اگر سیاسی میدان میں خواتین کو ریزرویشن چاہئے تو مرکز میں کانگریس کا برسراقتدار آناضروری ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی دفتر میں ویمنس کانگریس کی جانب سے یوم خواتین تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا، جس میں ریاستی وزیر جئے مالا، رکن اسمبلی سومیا ریڈی، مےئر گنگمبیکا ملیکارجن، سینئر خاتون کانگریس لیڈر مارگٹ آلوا،رانی ستیش سمیت پارٹی کی دیگر خواتین لیڈروں نے شرکت کی۔۔

اس موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی ویمنس ونگ کی صدر ڈاکٹر پشپا امرناتھ نے کہا کہ انتخابات میں خواتین کو33فیصد ریزرویشن حاصل نہیں ہے۔ اگر مرکز میں کانگریس برسراقتدار آئی تو خواتین کو 33فیصد ریزرویشن دیاجائے گا۔ انہوں نے ویمنس ونگ کے تمام لیڈران اور کارکنوں سے گزارش کی کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے دوران پوری لگن اور جدوجہد کے ساتھ کام کریں اور پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے کوشش کریں۔ا نہوں نے کہا کہ کانگریس صرف سیاسی پارٹی ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک جن آندولن ہے ، یہ عام آدمیوں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی آزادی کے بعد سے آج تک ملک کی خدمت کرتی آئی ہے۔ کانگریس پارٹی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکیاہے۔مارگٹ آلوانے کہا کہ مودی کی جئے بولنا وطن پرستی ہے اور ان کے خلاف بات کرنا ملک سے غداری ہے۔ یہ ماحول آج ملک میں دکھائی دے رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا ماحول پیداکرنے والے افراد جمہوری ہندوستان میں ہیں یا نہیں، شک ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ47سال کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر بے روزگاری انہوں نے کبھی نہیں دیکھی اور افسوس اس کا ہے کہ مرکز میں نریندر مودی کے اقتدار پر آنے کے بعد ملک کئی مسائل میں گھرچکاہے۔اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ملک کا غدار کہاجانے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی جئے بولنے والے ہی وطن پرست ہیں۔ اس طرح کے حالات پیداکردےئے گئے ہیں۔پارلیمانی انتخابات کو مدنظر رکھ کرکانگریس پر بے بنیاد الزامات لگانے کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے کانگریس گھوٹالوں کا الزام لگارہی بوفورس معاملہ کو دوبارہ ہوادی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ سازی سے ناواقف انل امبانی کی کمپنی کو رافیل طیارہ کا کنٹراکٹ دیاگیاہے۔ انل مبانی دیگر تجارتی میدان کے ماہر ہیں۔ لیکن انہوں نے اس سے قبل نہ تو طیارہ سازی کی ہے اور نہ ہی اس کا ان کو کوئی تجربہ ہے۔ رافیل طیارہ کی تیاری کے معاہدہ کے بعد فرانس کی کمپنی نے جو رقم اداکی تھی اس سے انل امبانی نے ناگپورمیں زمین خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ادارے ایچ اے ایل کو ملنے والے کنٹراکٹ کو مودی حکومت نے انل امبانی کو دے کر ملک کے تحفظ کے معاملہ میں جان بوجھ کر مداخلت کی ہے۔ آلوانے خواتین کارکن سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں، ہر سڑک کی دوخواتین ذمہ داری لے کر ہر بوتھ پرعوام کو لاکر ووٹ ڈلوانے کی کوشش کریں اور یہ خیال رکھیں کے کوئی ووٹ ضائع نہ ہو۔ انہوں نے عمومی طورپر پارٹی کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ ہر شخص پارٹی میں اہم ہے اور ہر کسی کو متحدہ کوشش کرنی چاہئے۔ اپنے اختلافات کو پارٹی کی کامیابی کے لئے قربان کردیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...