جندال اسٹیل کمپنی معاملہ سے متعلق حکومت نے سب کمیٹی تشکیل دی، کے پی سی سی سے استعفیٰ دینے کی خبرو ں میں کوئی سچائی نہیں: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2019, 12:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جون(ایس او  نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ جندال کمپنی کے لئے زمین فروخت کرنے کے معاملہ میں ریاستی حکومت نے سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا کسی اور کو شبہ ہو تو ایسے افراد کمیٹی کے سامنے اپنی شکایتیں پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کمیٹی تمام کے شکوک و شبہات کو مد نظر رکھ کر حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد حکومت قطعی فیصلہ کرے گی۔شہر کے اوکلی پورم میں 8لائن کاریڈار کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا جندال کمپنی کو زمین فراہم کرنے کے معاملہ میں کیوں مخالفت کررہے یہ سمجھ سے باہر ہے۔ دنیش گنڈو راؤ نے بتایا کہ جس وقت بی جے پی برسر اقتدار تھی اسی وقت ہی جندال کمپنی کو کنٹراکٹ اور سیل ڈیڈ دینے کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ اب کیوں اس کی مخالفت کررہے ہیں، تعجب کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 8ماہ کے بعد دوبارہ کابینہ توسیع ہوگی۔ اس وقت پارٹی کے سینئر اورناراض اراکین اسمبلی کو موقع دیا جائے گا۔ اس وقت تک صبرو تحمل کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے صاف طو رپرکہا کہ پردیش کا نگریس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبر کس نے پھیلائی ہے،اس کا انہیں علم نہیں ہے۔ انہوں نے اب تک اپنے عہدے سے استعفیٰ کیلئے کوئی بھی مکتوب پارٹی اعلیٰ کمان کو روانہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے ایماندار کارکن کی طرح پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اپنی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔ پارٹی نے ان کو جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔ اس موقع پر میئر گنگامبیکے ملیکارجن نے کہا کہ آئندہ 4ماہ کے اندر اوکلی پورم میں جاری 8لائن کاریڈور کاتعمیری کام مکمل کیا جائے گا اور عوام کے استعمال کیلئے مکمل طو رپر کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے تعمیری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور20دن کے اندر دو نئے لائن پر سواریوں کے گزرنے کا موقع فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ قبل ازیں میئر نے فریڈم پارک میں بروہت بنگلورمہا نگرپالیکے (بی بی ایم پی) کی جانب سے جاری ملٹی اسٹورٹ پارکنگ عمارت کے تعمیری کاموں کابھی معائنہ کیا۔79کروڑ روپیوں کی لاگت سے مذکورہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے 4ماہ کے اندر اس عمارت کاتعمیری کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر میئر کے ہمراہ بی بی ایم پی میں بر سراقتدار پارٹی کے لیڈر عبدالواجد، چیف انجینئر کے ٹی۔ ناگراج کے علاوہ بی بی ایم پی کے اعلیٰ افسر شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...