کانگریس کی طرف سے کمٹہ میں24 نومبر کو ہوگا عظیم الشان عوامی جلسہ؛ پریش میستا کی موت سے بی جے پی نے کیسے فائدہ اُٹھایا، اُس پر سے ہٹایا جائے گا پردہ؛ بھٹکل کے عوام سے شریک ہونے کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd November 2022, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22 نومبر (ایس او نیوز) گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر  ہوناور کے معصوم نوجوان پریش میستا کی موت کو لے کر بی جے پی نے  کیسے ہنگامہ کھڑا کیا اور عوام کو گمراہ کرتے ہوئے پورے ساحلی کرناٹک میں اقتدار حاصل کیا، اُس کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے  اور عوام کو سچائی سے آگاہ کرنے کے لئے  24 نومبر کو کمٹہ میں عظیم الشان اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں کم و بیش  پچاس سے ساٹھ  ہزار لوگ جمع ہونے کی توقع ہے۔ اس بات کی اطلاع کانگریس کے  چیف ترجمان آیوان ڈیسوزا نے دی۔

بھٹکل کانگریس دفتر میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں انہوں نے پریش میستا کی موت کو لے کر بی جے پی نے کیسے عوام کو گمراہ کیا  اور اسمبلی انتخابات پر اس کی موت پر کیسے سیاست کھیلتے ہوئے ساحلی کرناٹک میں کانگریس کی سیٹوں پر   بی  جے پی قابض ہوئی،   اُن تمام باتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے  بھٹکل کے عوام سے درخواست کی کہ وہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں اور ملک میں  امن و امان  اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم کرنے کانگریس کا ساتھ دیں۔

ایوان ڈیسوزا نے بتایا کہ اس عظیم الشان اجلاس میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا،  ریاستی کانگریس صدر  ڈی کے شیوکمار،  اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (انچارج کرناٹکا)  رندیپ سُرجے والا  سمیت ریاست کے قریب 40 سابق  وُزراء اور کئی لیڈران شریک ہوں گے۔

اس موقع پر بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ سنتوش نائک، سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ جے  ڈی نائک، بھٹکل میونسپل صدر پرویز قاسمجی، ستیش کمار اور دیگر کئی مقامی  کانگریسی لیڈران موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...