آئی پی ایل: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سامنے بکھر گئی راجستھان، کولکاتا 37 رنوں سے فتحیاب

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2020, 11:33 AM | اسپورٹس |

دبئی،یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی پی ایل سیزن 13 کے بارہویں مقابلے میں آج شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں راجستھان کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا جو پوری طرح سے غلط ثابت ہوا۔ کولکاتا نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 174 رن کا اسکور بنایا تھا لیکن اس کے جواب میں جب راجستھان کی ٹیم بلے بازی کرنے اتری تو پوری طرح سے بکھری ہوئی نظر آئی اور یکے بعد دیگرے وکٹ گرتے رہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ٹیم کا رَن ریٹ بھی نہیں بڑھ سکا اور 20 اوور میں محض 137 رن ہی بن سکے۔ راجستھان کی اننگ میں صرف ٹان کرن (36 گیند پر 54 رن) ایسے بلے باز رہے جنھوں نے جم کر کھیلا اور تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔

راجستھان کی شروعات ہی خراب رہی جب دوسرے ہی اوور میں کپتان اسمتھ انتہائی خراب شاٹ کھیل کر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے محض 3 رن بنائے۔ اس کے بعدآئی پی ایل سیزن 13 میں اپنی بلے بازی سے سبھی کی تعریف بٹورنے والے سنجو سیمسن بھی 9 گیندوں پر محض 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ گرنے کا سلسلہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ اچھی بلے بازی کر رہے سلامی بلے باز جوس بٹلر (16 گیندوں پر 21 رن) ساتویں اوور میں آؤٹ ہوئے، اس کے اگلے اوور میں ناگرکوٹی کی گیند پر رابن اتھپا (2 رن) بھی چلتے بنے اور اسی اوور میں ریان پراگ (1 رن) نے بھی ناگرکوٹی کو وکٹ تھما دیا۔ اس طرح سے محض 42 رن پر نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پچھلے میچ میں راجستھان کی جیت کے ہیرو راہل تیواتیا سے بہت امیدیں تھیں اور انھوں نے ایک بہترین چھکّا بھی لگایا، لیکن ورون چکرورتی نے ایک بہترین گیند پر انھیں بولڈ کر دیا۔ تیواتیا نے 10 گیندوں پر 14 رن کا تعاون دیا۔ پھر جلدی جلدی شریئس گوپال (5 رن)، جوفرا آرچر (6 رن) بھی آؤٹ ہو گئے۔ یہاں قابل غور یہ ہے کہ ایک طرف وکٹ گرتے رہے اور دوسری طرف ٹام کرن اچھی بلے بازی کر رہے تھے۔ ان کا کچھ حد تک ساتھ جے دیو انادکٹ نے دیا جو 13 گیندوں پر 9 رن بنا کر 18ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، لیکن اس وقت تک میچ ہاتھوں سے نکل چکا تھا۔ 18 اوور کے بعد راجستھان کا اسکور 106 رن پر 9 وکٹ تھا۔ آخر کے دو اوور میں ٹام کرن نے تیز بلے بازی کی اور 3 چھکّوں و 2 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 54 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری طرف انکت راجپوت 5 گیندوں پر 7 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کولکاتا کی طرف سے سنیل نرائن کو چھوڑ دیا جائے تو بقیہ گیندبازوں نے کفایتی گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ سنیل نرائن نے 4 اوور میں 40 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، پیٹ کمنس نے 3 اوور میں 13 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا اور کلدیپ یادو نے 3 اوور میں 20 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ شیوم ماوی نے 4 اوور میں محض 20 رن دے کر 2 وکٹ، ورون چکرورتی نے 4 اوور میں 25 رن دے کر 2 وکٹ اور کملیش ناگرکوٹی نے 2 اوور میں 13 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔

کولکاتا کی بلے بازی کی بات کی جائے تو خاص بات یہ رہی کہ صرف کپتان دنیش کارتک (3 گیندوں پر ایک رن) کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی بلے بازوں نے 100 سے زائد کے اسٹرائک سے رن بنائے۔ حالانکہ بڑا اسکور شبمن گل (47 رن) اور ایان مورگن (34 رن) ہی بنانے میں کامیاب ہوئے، بقیہ نے چھوٹی چھوٹی اننگ کا تعاون کرتے ہوئے 20 اوور میں اپنی ٹیم کا اسکور 174 رن تک پہنچا دیا۔ شبمن گل بطور سلامی بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جوفرا آرچر کی ایک بہترین گیند کو لیگ سائیڈ میں کھیلنے کی کوشش کی جو کہ اونچی اٹھ گئی اور جوفرا نے ہی کیچ پکڑ لیا۔ انھوں نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 رن بنائے اور اس میں 1 چھکا، 5چوکے شامل تھے۔

دوسرے سلامی بلے باز سنیل نرائن جب اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے تبھی 14 گیندوں پر 15 رن بنا کر جے دیو انادکٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد نتیش رانا نے بھی کچھ اچھے ہاتھ دکھائے لیکن 17 گیندوں پر 22 رن بنا کر تیوتیا کا شکار ہو گئے۔ آندرے رسل سے کولکاتا کے شیدائی امید کر رہے تھے کہ وہ ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوں گے لیکن 3 شاندار چھکوں کے ساتھ 14 گیندوں پر 24 رن بنا کر راجپوت کو وکٹ دےبیٹھے۔ پیٹ کمنس بھی تیز رن بنانے کی کوشش میں جلدی آؤٹ ہو گئے لیکن 10 گیندوں پر 12 رن کا تعاون دیا۔ آخر کے اووروں میں ایان مورگن نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 2 چھکوں و 1 چوکے کی مدد سے 23 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 34 رن کی اننگ کھیلی۔ کملیش ناگر کوٹی نے بھی 5 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 8 رن بنائے۔

راجستھان کی طرف سے جوفرا آرچر نے لاجواب گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوور میں محض 18 رن دے کر 2 وکٹ اپنے نام کیے۔راجپوت، انادکٹ، کرن اور تیواتیا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔ راجپوت نے جہاں 4 اوور میں 39 رن خرچ کر دیے وہیں ٹام کرن اور شریئس گوپال نے 4-4 اوور میں بالترتیب 37 اور 43 رن دے ڈالے۔ انادکٹ نے 2 اوور میں 14 رن، پراگ نے ایک اوور میں 14 رن اور تیواتیا نے ایک اوور میں 6 رن دیے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...