فوج اراضی گھوٹالہ: کولکاتا کے گرفتار کاروباری امت اگروال اور دلیپ گھوش کی عدالت میں پیشی، بھیجا گیا سنٹرل جیل

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 10:16 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) رانچی کے مشہور فوج اراضی گھوٹالہ میں گرفتار کیے گئے کولکاتا کے دو بڑے کاروباریوں امت اگروال اور دلیپ گھوش کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان رانچی واقع پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ) کورٹ میں پیش کیا گیا۔ یہاں سے انھیں عدالتی حراست میں رانچی کے برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ ای ڈی نے دونوں ملزمین کو پوچھ تاچھ کے لیے پانچ دنوں تک ریمانڈ پر لینے کی عرضی دی تھی، لیکن عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔ ای ڈی اب کچھ دنوں کے بعد انھیں ریمانڈ پر لینے کے لیے عدالت کے پاس درخواست دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ہی کاروباریوں پر رانچی میں فوج کے قبضے والی 4.5 ایکڑ زمین کے فرضی دستاویز کی بنیاد پر خرید و فروخت میں شامل رہنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں رانچی کے سابق ڈپٹی کمشنر آئی اے ایس چھوی رنجن کے علاوہ 8 لوگوں کو گزشتہ مہینے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ای ڈی نے انھیں ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔ اب دونوں کاروباریوں سے ہونے والی پوچھ تاچھ میں کئی راز کھلنے کے امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

اب تک ہوئی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرضی کاغذات کی بنیاد پر پردیپ باگچی نامی شخص نے کولکاتا کے جگت بندھو ٹی اسٹیٹ کے ماکل دلیپ گھوش کو یہ زمین فروخت کی تھی۔ اس کمپنی میں امت اگروال بھی ساتھی ہیں۔ کمپنی کے دلیپ گھوش کو ای ڈی نے پہلے سمن کیا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے تھے۔ اس فرضی واڑے کا انکشاف سب سے پہلے جنوبی چھوٹا ناگپور کمشنری کے کمشنر کی جانچ رپورٹ میں پہلے ہی ہو چکا تھا۔ بعد میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کر کارروائی شروع کی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...