کولار: رابعہ قتل کے معاملے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

کولار،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍ظہیرعالم) حال ہی میں دہلی میں رابعہ نامی لڑکی جو محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہی تھی، کے ساتھ چند شر پسند لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کرکے قتل کردئے جانے کی واردات ہوئی اور وہاں کی سرکار اور محکمہ پولیس اس واردات پر پردہ ڈال کر خاموش ہوگئی۔اس کی مذمت کرتے ہوئے کولار ضلع ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کولار تحصیلدار آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیاگیا۔احتجاجیوں نے مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کے ساتھ وہاں کی پولیس کی بھی کڑی مذمت کی۔اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امام کونسل کے رکن مولاناعابد نے کہاکہ آج حکومتیں فرقہ پرستوں کو ہوادے رہی ہیں۔ایک سرکاری محکمہ پولیس میں رہنے والی مسلم خاتون کی بے دردی سے اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کیاگیاہے،مگر حکومتیں خاموش ہیں،کیونکہ یہ لڑکی مسلمان ہے۔مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤآخر کب تک برداشت کرتے رہیں گے۔ ہمارے خاموش رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمان کمزور ہیں۔اس احتجاج سے دہلی حکومت کو تحصیلدار کے ذریعے میمورنڈم روانہ کیاگیااور مطالبہ کیاکہ جلد از جلد رابعہ کو انصاف دلایاجائے۔اس احتجاج کی قیادت ضلع ایس ڈی پی آئی کے صدر شاہ اوز نے کی۔ا س احتجاج میں ضلع وتعلقہ کے تمام عہدیداروں کے ساتھ سابق کونسلر شفیع اللہ،باباجان،کونسلر خواجہ حسین اور رحمت نگر کے قمر وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔