کولار میں شانِ رسالتؐ میں گستاخی اور قرآن شریف کی بے حرمتی ، اشتعال انگیز تقریر کرنے والے کو گرفتار کرنے انجمن اسلامیہ، نصیر احمد اور دیگر کا ایس پی سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2022, 12:00 PM | ریاستی خبریں |

کولار،2؍جولائی(ایس او  نیوز)کولار میں جمعہ کے روز اُدے پور واقعے پر احتجاج کے خلاف ہندو تنظیموں کی طرف سے کئے گئے احتجاج کے دوران ایک بار پھر شان رسالتؐ میں گستاخی اور قرآن شریف کی کھلے عام بے حرمتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ہندو تنظیموں کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران کولار کے رکن لوک سبھا منی سوامی نے اعلان کیا کہ وہ کولار سے مسلمانوں کو بھگا دیں گے، اس کے بعدہندو جاگرن ویدیکے کے کنوینر کیشو مورتی نے انتہائی اشتعال انگیز تقریر کی اور ایسے جملے استعمال کئے جو بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی طرف سے کی گئی بے حرمتی سے بھی زیادہ خطرناک تھے۔ جیسے ہی سوشیل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلا غ سے یہ تقریر وائرل ہوئی کولار کے مسلمانوں میں بے چینی پھیل گئی۔

فوری طور پر انجمن اسلامیہ کولار کے ذمہ داروں اور عمائدین شہر پر مشتمل ایک وفد نے کولار ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آر دیو راج سے ملااقت کی اور ان کو ایک میمورینڈم پیش کر کے ان سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے اشتعال انگیزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پی نے وفد کو یقین دلایا ہے کہ اس اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور شان رسالت ؐ اور قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کو گرفتار کیاجائے گا۔

انجمن کے عہدیداروں جن میں صدر کے ایم ضمیر احمد، سابق صدر کے یو ڈی اے عبد القیوم، سابق کونسلر صلاح الدین بابو، جعفر، الطاف پاشاہ، کونسلرباشاہ جان اور ہدایت، محمد اقبال، سید جاوید اور دیگر عمائدین شامل تھے۔اس میمورینڈم میں قانون کی مختلف دفعات کا حوالہ دے کر مانگ کی گئی کہ اس شرپسند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔ ایس پی نے یقین دلایا کہ دو دن کے اندر اس کو گرفتار کیا جائے گا۔

ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور رکن اسمبلی رمیش کمار نے کولار کے ایس پی سے بات کی اور ان سے مانگ کی کہ فوری طور پر اس اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی کریں۔رکن کونسل نصیر احمد نے رکن پارلیمان منی سوامی اور شیو مورتی کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شرپسندوں کی طرف سے کولار کے حالات کو مکدر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقوں میں شامل کولار کے حالات کو بگاڑ کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کولار ضلع کی تنظیموں اور ذمہ داروں سے اپیل کی کہ اس اشتعال انگیزی کے خلاف زیادہ سے زیادہ ایف آئی آر درج کروائے جائیں اور یقینی بنائیں کہ ان شرپسندوں کی قانون کے تحت باز پُرس کی جائے۔

نصیر احمد نے کہا کہ انہوں نے ضلع کے ایس پی سے بات کی ہے اور ان سے مانگ کی ہے کہ فوری طور پر اس اشتعال انگیزی اور سماج میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔