کولار میں گنیش مورتی وسرجن کے دوران 6بچے ندی میں ڈوب کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2019, 8:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولار:10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)کولار ضلع ، کے جی ایف تعلقہ کے مرد گھٹا دیہات میں گنیش وسرجن کے دوران  6بچے ندی  میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، واردات منگل کی شام کو پیش آئی۔  مرنے والوں کی   شناخت  رکشھتا، اس کی بہن تیجا، وشنوی ، وینا ، روہیت اور دھنوش کی حیثیت سے کی  گئی ہے، ان سبھی کی عمریں دس سے 14 سال کی ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج 10/محرم ہونے کی بناء پر اسکول میں چھٹی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے دیہات کے 8بچے کھیل کھیل میں جھیل کی چکنی مٹی کی مدد سے اپنے ہی ہاتھوں سے  گنیش کی مورتی بنا کر پہلے  پوجا کی پھر  اس گنیش کی مورتی کو   وسرجن کے لئے ندی میں  لے گئے جس کے دوران  یہ  حادثہ پیش آیا۔  8 بچوں میں سے دو بچے بچ گئے ہیں، البتہ چھ بچے ندی میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے۔  بچوں کی نعشیں بر آمد کرلی  گئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس  جائے وقوع پر پہنچ گئی اور  معائنہ کرتے ہوئے   کیس درج   کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے قریب منکی ریلوے پٹری پر پائی گئی نامعلوم شخص کی ٹکڑوں میں بکھری ہوئی نعش؛ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے کا شبہ

پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی  پولس اسٹیشن کے عقب میں واقع ریلوے پٹری پر ایک نامعلوم شخص کی  تکڑوں میں بکھری ہوئی نعش پائی گئی ہے جس کے تعلق سے پولس کو  شبہ ہے کہ  رات کے کسی پہر میں   یہ شخص غالباً  ریلوے پٹری کراس کررہا ہوگا جس  کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ...

سولیا: پہاڑی مہم جو ٹیم کا ایک رکن ہوگیا لاپتہ۔قریبی جنگلات میں جاری ہے تلاشی مہم 

بنگلورو کی ایک کمپنی کے ملازمین کی ٹیم سبرامنیا میں واقع پہاڑی ’کمارا پروتا‘ کو سر کرنے کی مہم پر نکلی تھی۔ لیکن واپسی کے وقت ٹیم کا ایک رکن جنگلات میں اچانک لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی شناخت سنتوش (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

منڈگوڈ میں بیک وقت کئی گھروں میں چوری کی وارداتیں۔ لاکھوں روپے نقد اور زیورات چور اڑالے گئے

منڈگوڈ کے چیگلّی گرام میں ایک ہی رات میں کئی گھروں میں چوری کی وارداتیں دئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات تین بجے کے قریب گاؤں کی مختلف گلیوں میں واقع6 گھروں کے اندر چوروں نے گھسنے اور لوٹ مچانے کی کوشش کی جس میں سے دو گھروں میں انہیں کامیابی ملی اور وہ ...

کاروار: پرائیویٹ اسکولوں میں بھی اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخیں لازماً قائم ہوں: ڈاکٹر ہریش کمار

موجودہ حالات میں بچوں کے درمیان انسانی اقدار کی پرورش کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سلسلےمیں پرائیویٹ اسکولوں میں بھی لازماً اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کی شاخ کا قیام عمل میں لاکر مختلف سرگرمیوں کو انجام دینے کی اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کیں۔

کاروار میں ’سوچھ رتھ ‘موبائیل سواری کا اجراء: ضلع کو پاکیزہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے: جئے شری موگیر

اترکنڑا ضلع کو ’پاکیزہ ضلع‘ کی حیثیت سے ترقی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضلع کو ریاست کا پہلا گندگی سے پاک ضلع بنانے کے لئے ہم سب کو کام کرنا ہے۔ اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

سولیا: پہاڑی مہم جو ٹیم کا ایک رکن ہوگیا لاپتہ۔قریبی جنگلات میں جاری ہے تلاشی مہم 

بنگلورو کی ایک کمپنی کے ملازمین کی ٹیم سبرامنیا میں واقع پہاڑی ’کمارا پروتا‘ کو سر کرنے کی مہم پر نکلی تھی۔ لیکن واپسی کے وقت ٹیم کا ایک رکن جنگلات میں اچانک لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی شناخت سنتوش (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

 ای۔ ٹکٹ میں جعلسازی کے ذریعے منگلورو ایئر پورٹ پر غیر مجاز شخص کا داخلہ۔ ملزم گرفتار

بینہ طور پر ای۔ ٹکٹ میں جعلسازی کرتے ہوئے اپنا نام داخل کرکے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے اندر ایک غیر مجاز شخص کے داخل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس کے افسران نے مذکورہ شخص کو حراست لے کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔