کولار : عدالتوں میں فیصلہ ہوتا ہے انصاف نہیں ملتا - وشویشور ہیگڈے کاگیری کا تبصرہ 

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2022, 11:57 AM | ریاستی خبریں |

کولار،13/ اکتوبر (ایس او نیوز) اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری نے "انتخابی نظام میں اصلاحات کی ضرورت" کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران  ایک حقیقت پسندانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں فیصلے ہوتے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا۔
    
انہوں نے پوچھا کہ کیا آج کا عدالتی نظام انصاف کے اصولوں پر پوری طرح قائم ہے ؟ کیا عدالتوں میں بدعنوانیاں اور کوتاہیاں موجود نہیں ہیں؟  
    
انہوں کہا کہ لیجسلیچر اور سیاسی شعبوں کو آئینی ڈھانچہ پر تشکیل دیا گیا ہے ۔ یہ بڑی ذمہ داری اور جوابدہی کے شعبے ہیں ۔ آپ لوگ ہم پر انگلی اٹھاتے ہیں کہ اگر سیاسی لوگ درست ہو جائیں گے تو باقی سب کچھ درست ہوسکتا ہے ۔ اس لئے ہم لوگ اپنے آپ کو درست کر رہے ہیں ۔ لیکن صرف ہمارا درست ہونا کافی نہیں ہے ، باقی سب کچھ بھی درست ہونا چاہیے۔
    
سیاسی محاذ پر بدعنوانی اور رشوت خوری کے حوالہ سے کاگیری نے کہا " دسمبر میں بلدی اداروں سے لیجسلیٹیو کاونسل کے لئے انتخابات ہوئے تھے ۔ اس کے بعد کاونسل کے لئے الگ الگ انتخابات ہوئے ۔ ہماری پارٹی سے جیتنے والوں نے ہماری پارٹی کے اراکین کو پیسے دئے ہیں ۔ کس نے کس کس کو کتنے پیسے دئے ہیں کیا یہ معلوم نہیں ہے؟ تینوں پارٹیوں کا یہی حال ہے ۔ بس تھوڑا کم تھوڑا زیادہ -  کیا گریجویٹ حلقوں کے انتخابات میں گریجویٹس سے پیسے نہیں لیے تھے؟"
    
آئین ہند کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ دستور امبیڈکر کی زندگی کے تجربات اور سماجی حالات کے پس منظر میں ترتیب دیا گیا ہے ۔ اسے مستقبل کو سدھارنے کے لئے ضروری دوراندیشی سے تشکیل دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے آج بھی وہ ایک بہترین آئین کے طور پر باقی ہے۔
    

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔