آئی پی ایل :دیودت پڈیکل-وراٹ کوہلی کی زبردست بلے بازی سے راجستھان پر بنگلور کی آسان جیت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2020, 10:03 PM | اسپورٹس |

ابوظہبی،3؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک بہترین مقابلے کی امید کر رہے کرکٹ شیدائیوں کو ہفتہ کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں تقریباً یکطرفہ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنائے تھے جسے رائل چیلنجرس بنگور نے محض 2 وکٹ کے نقصان پر 19 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ بنگلور کے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل اور کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار نصف سنچری بنائی اور ان دونوں بلے بازوں نے آئی پی ایل 2020 کے پندرہویں مقابلے کو یکطرفہ کر دیا۔

155 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے کے لیے اتری بنگلور کی ٹیم کو حالانکہ پہلا جھٹکا ایرون فنچ کی شکل میں تیسرے ہی اوور میں لگ گیا تھا اور وہ محض 8 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن دوسرے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ انھوں نے تیزی کے ساتھ رن بٹورتے ہوئے 45 گیندوں میں 63 رن کی پاری کھیلی اور 16ویں اوور میں جب وہ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 124 رن پہنچ گیا تھا۔ یعنی میچ پر بنگلور کی گرفت پوری طرح سے مضبوط ہو گئی تھی۔

پڈیکل کے ساتھ کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے تو بہت سنبھل کر بلے بازی کی، لیکن آخر میں جارحانہ رخ اختیار کر لیا۔ انھوں نے 2 چھکّوں اور 7 چوکوں کی مدد سے محض 53 گیندوں پر شاندار 72 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ اے بی ڈیویلیرس نے بھی 10 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 12 رن بنائے۔

راجستھان کی جانب سے جوفرا آرچر اور شریئس گوپال کے علاوہ کسی نے بھی کفایتی گیندبازی نہیں کی جس کی وجہ سے 155 رنوں کا چھوٹا ہدف بنگلور نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ آرچر نے 4 اوور میں 18 رن دے کر ایک وکٹ لیا اور گوپال نے 4 اوور میں 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ باقی گیندبازوں میں سے کسی کو وکٹ نہیں ملا۔ انادکٹ نے 3 اوور میں 31 رن لٹائے، ٹام کرن نے 4.1 اوور میں 40 رن دیے، راہل تیواتیا نے 4 اوور میں 28 رن خرچ کیے اور پراگ نے 1 اوور میں 13 رن پٹا دیے۔

اس سے قبل راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیوین اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن بنگلور کے گیندبازوں کی بہترین گیندبازی اور کچھ لاجواب کیچ کی وجہ سے کچھ وکٹ جلدی جلدی گر گئے۔ نتیجتاً راجستھان کے رنوں کی رفتار تیزی سے نہیں بڑھ سکی۔ وہ تو بھلا ہو مہیپال لومرور کا جنھوں نے نہ صرف سنبھل کر کھیلا بلکہ خراب گیندوں پر بہترین شاٹ بھی لگائے اور 39 گیندوں پر شاندار 47 رن بنائے۔ اس اننگ کی بدولت راجستھان کی ٹیم 154 رن بنانے میں کامیاب ہوئی اور اب رائل چیلنجرس بنگلور کو جیت کے لیے 155 رن بنانے ہوں گے۔

آج جب راجستھان رائلز کی بلے بازی شروع ہوئی تو حالات بہت اچھے نظر آ رہے تھے۔ سلامی بلے باز اور کپتان اسٹوین اسمتھ کی شکل میں جب پہلا وکٹ گرا تو 2.4 اوور ہوئے تھے رن 27 بن چکے تھے۔ انھیں اُڈانا نے 5 رنوں پر آؤٹ کیا۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد بہترین فارم میں نظر آ رہے جوس بٹلر نودیپ سینی کی پہلی گیند پر سلپ میں کھڑے پڈیکل کو کیچ تھما بیٹھے۔ انھوں نے 12 گیندوں پر تیز 22 رن بنائے۔ پھر اگلے ہی اوور میں سنجو سیمسن محض 4 رن بنا کر یجویندر چہل کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جلدی جلدی تین وکٹ گرنے کی وجہ سے دباؤ راجستھان پر آ گیا اور رن کی رفتار بڑھنے کی جگہ دھیرے دھیرے کم ہوتی چلی گئی۔

راجستھان کے بلے باز رابن اتھپا نے ایک بار پھر ٹیم کو مایوس کیا جب گیارہویں اوور میں 17 رن (22 گیندوں پر) بنا کر خراب شاٹ کھیلتے ہوئے لانگ آف پر آؤٹ ہوئے۔ سولہویں اوور میں ریان پراگ بھی 18 گیندوں پر 16 رن بنا کر اسورو اڈانا کا شکار ہو گئے۔ ایک طرف وکٹ گرتے رہے اور دوسری طرف مہیپال لومرور بہترین بلے بازی کر رہے تھے۔ وہ 17ویں اوور میں یجویندر چہل کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور تب تک 39 گیندوں پر 3 چھکّوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رن بنائے۔

آخر کے 3 اوور میں راہل تیواتیا اور جوفرا آرچر نے تیز بلے بازی کی جس کے سبب 154 رنوں تک پہنچنے میں راجستھان کو کامیابی ملی۔ تیواتیا نے جہاں 12 گیندوں پر 3 چھکّوں کی مدد سے طوفانی 24 رن بنائے، وہیں جوفرا آرچر نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 10 گیندوں میں 16 رن بنائے۔ یہ دونوں کھلاڑی آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

گیندبازی میں یجویندر چہل ایک بار پھر سب سے کامیاب رہے اور 4 اوور میں انھوں نے محض 24 رن دے کر 3 وکٹ جھٹک لیے۔ 2 وکٹ اسورو اڈانا کو حاصل ہوئے جنھوں نے 4 اوور میں 41 رن دیے۔ نودیپ سینی نے 4 اوور میں 37 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ اڈانا اور سینی نے اچھی گیندبازی کی تھی لیکن آخر کے اوور میں انھیں تیواتیا اور آرچر نے خوب دھویا۔ واشنگٹن سندر نے بھی ایک بار پھر چست گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور 4 اوور میں محض 20 رن دیے، حالانکہ انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ ایڈم زیمپا نے 3 اوور میں 37 رن اور شیوم دوبے نے 1 اوور میں 4 رن دیے اور ان دونوں کو بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...