نیوزی لینڈ سے ہندوستان کی شکست کے بعد ششی تھرور نے بھی مانگا وراٹ کوہلی سے جواب

Source: S.O. News Service | Published on 1st November 2021, 8:56 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،یکم نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی بڑی شکست کے بعد ٹیم پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اب شائقین ہی نہیں سیاستدان بھی ٹیم سے جواب مانگ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر اور ایم پی ششی تھرور نے اس شکست کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کپتان وراٹ کوہلی سے ہار کی وجہ پوچھی۔

انہوں نے پیر کو اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ہم نے انہیں مبارکباد دی ہے، ان کی تعریف کی ہے اور انہیں عزت دی ہے۔ ہمیں اس کے ہارنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ وہ لڑے بھی نہیں۔ کپتان کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا ہوا، ہم خود دیکھ سکتے ہیں، اسے بتانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔‘‘

واضح رہے کہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا اب تک کا سفر کافی مایوس کن رہا ہے۔ اتوار کو اپنے دوسرے میچ میں ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل اسے پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

 ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (69) اور ویراٹ کوہلی (63) کی مضبوط نصف سنچریوں کے بعد ہاردک پانڈیا (ناٹ آؤٹ 25) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اتوار کے روز تیسرے ٹی- ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ٹیم انڈیا ...

ٹی-20 سیریز: آسٹریلیا نے ہندوستان کو4 وکٹوں سے شکست دی

  آسٹریلیا نے کیمرون گرین (61) اور میتھیو ویڈ (46 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت منگل کو پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 208 رن بنائے تھے جسے آسٹریلیا نے چار گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔

چھٹی بار سری لنکا کے سر سجا ایشیا کپ کاتاج، پاکستان کو 23 رن سے دی شکست

سری  لنکا کے بھانوکا راجا پکسے (71 ناٹ آؤٹ) اور پرمود مدوشن (چار وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان 147 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا ٹی-20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے اتوار کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مشفق نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فرنچائزی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

ایشا کپ سپر 4: سری لنکا نے افغانستان کو4 وکٹوں سے شکست دے دی

کوشل مینڈس (36) اور دانوشکا گنٹیلکا (33) کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔افغانستان نے سری لنکا کو 20 اوورز میں 176 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ گیندوں کے باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا اور سپر 4 کا پہلا میچ جیت لیا۔

ون ڈے سیریز: آسٹریلیا پر زمبابوے کی تاریخی جیت

 زمبابوے نے ہفتہ کے روز ریان برل (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور محض 142 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔