ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2022, 10:01 PM | اسپورٹس |

ڈبلن،27؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کپتان ہاردک پانڈیا (1 وکٹ اور 24 رن) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور آئرلینڈ نے ہندوستان کے سامنے 12 اوورز میں 109 رنز کا ہدف دیا جسے ہندوستان نے 9.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی جانب سے پہلی بار اننگز کا آغاز کرنے والے دیپک ہڈا نے 47 رنز بنائے۔ ہڈا نے اپنی 29 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اوپنر ایشان کشن نے 11 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے آئرلینڈ کی جانب سے وکٹ حاصل کی اور پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے دو اوورز میں 18 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوشوا لٹل نے 2.2 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے ہیری ٹییکٹر (33 گیندوں پر 64) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت ہندوستان کے سامنے 109 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور 22 رنز پر آئرلینڈ کی تین وکٹیں گرا دیں۔ کپتان اینڈریو بالبرنی بغیر کسی نقصان کے آؤٹ ہوئے جبکہ پال اسٹرلنگ نے چار اور گیرتھ ڈیلانی نے آٹھ رنز بنائے۔

اس کے بعد ہیری ٹییکٹر نے لورکن ٹکر کے ساتھ نصف سنچری شراکت داری کی۔ ٹکر نے 16 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹییکٹر نے 33 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آئرلینڈ کو 12 اوورز میں 108 رنز تک پہنچا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے یو جی چہل، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار اور اویس خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...