آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچے کے ایل راہل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 4th February 2020, 2:03 PM | اسپورٹس |

دبئی،03/فروری(آئی این ایس انڈیا) نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 بین الاقوامی سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے ہندوستان کے اوپنر لوکیش راہل پیر کو جاری آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔راہل نے اس سیریز میں وکٹ کیپر کا کردار ادا کرنے کے علاوہ دو نصف سنچری کے ساتھ 224 رنز بنا کر ٹیم کو 5-0 سے سیریز جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں ٹاپ پر برقرار ہیں جبکہ محدود اوورز کے ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔کپتان وراٹ کوہلی نویں نمبر پر ہیں۔دیگر ہندوستانی بلے بازوں میں شریس ایئر (63 مقام کی بہتری کے ساتھ 55 ویں) اور منیش پانڈے (12 مقام کی بہتری کے ساتھ 58 ویں) بھی تازہ ترین رینکنگ کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے۔گیند بازوں کی درجہ بندی میں جسپریت بمراہ 26 ویں مقام کی بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔  چہل 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔سیریز میں آٹھ وکٹ لینے والے شاردل ٹھاکر نے درجہ بندی میں 57 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نودیپ سینی (25 مقام کی بہتری کے ساتھ 71 ویں نمبر پر) اور روندر جڈیجہ (34 مقام کی بہتری کے ساتھ 76 ویں نمبر پر) کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سیریز میں 160 رن بنائے جس سے ان کی رینکنگ 23 ویں سے 16 ویں مقام پر پہنچ گئی۔بلے بازوں کی فہرست میں ٹم سیفر ٹ (73 ویں سے 34 ویں) اور راس ٹیلر (50 ویں سے 39 ویں) نے بھی درجہ بندی میں اصلاح کیا۔گیند بازوں کی فہرست میں لیگ اسپنر کے ایش سوڑھی چھ مقام کی بہتری کے ساتھ 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...