آئی پی ایل 2020: سوپر اوور میں پنجاب کنگز الیون کی ممبئی انڈینز پر شاندار جیت
دبئی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی پی ایل کے 36 ویں میچ کا بھی فیصلہ سوپر اوور کے ذریعہ ہوا، پنجاب کنگز الیون نے پہلے سوپر اوور کو کھیلتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 5 ہی رن بنا پائے، پنجاب نے ممبئی کو جیت کے لئے 6 رنوں کا ہدف دیا، لیکن محمد سمیع کی اچھی بولنگ کی وجہ سے ممبئی کی ٹیم بھی ایک وکٹ کے نقصان پر 5 رن ہی بنا پائی۔ دوسرےسوپر اوور میں ممبئی کی ٹیم نے پنجاب ٹیم کو 12 رنوں کا ہدف دیا جسے پنجاب کی ٹیم نے با آسانی حاصل کرلیا۔
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلے ہوئے پنجاب کنگز الیون کو 176 رنوں کا ہدف دیا، لیکن پنجاب ٹیم بھی 20 اوور میں 176 رن ہی بنا پائی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو سوپر اوور کھیلے گئے، جس میں پنجاب ٹیم نے فتح حاصل کرلی، پہلے کنگز الیون پنجاب نے سوپر اوور کھیلا جس میں اس نے 2 وکٹ کے نقصان پر 5 رن ہی بنائے، ممبئی انڈینز کی طرف سے بمراہ نے کافی کفایتی اوور پھینکا، انہوں سپر اوور میں 2 وکٹ لے کر صرف 5 رن دیئے۔