شاہ سلمان کی جدید تاریخی مواد کوشامل نصاب کرنے کی  ستائش 

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 8:55 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض/28نومبر (آئی این ایس انڈیا) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی تاریخ کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی کوششوں کوسراہا ہے۔ انہوں نے مملکت میں تعلیم کی طرف توجہ دینے، عوامی تعلیم میں کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن برائے سوشل اسٹڈیز کورسز کو شامل کرنے، تعلیم کی ترقی وزارت تعلیم کے تعاون سے قومی تاریخ کو یونیورسٹیوں کے نصابی تعلیم میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید قومی تاریخ کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے سے ملک کے تاریخی ورثے کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ محکمہ تعلیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران شاہ سلمان نے قومی تاریخ کو نصاب میں شامل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقعے پر ایجنڈے میں شامل دیگرموضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد تعلیمی شعبے کو مزید فعال بنانے کیلیے متعدد فیصلے کیے گئے۔ ان میں سعودی تاریخ کو ڈیجیٹل مواد میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔کونسل نے شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیراہتمام قومی تاریخی مطالعہ و ترقی اقدام کے نفاذ کی منظوری بھی دی، جس کا مقصد سعودی تاریخ کو اسکول کے نصابی تعلیم میں شامل کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...